Wed - 2018 Nov 21
Languages
دوستوں کو بھیجیں
News ID : 192196
Published : 22/2/2018 6:3

بین الاقوامی قوانین کے دائرے میں امن وصلح کی کوششیں جاری رکھیں گے:ایرانی وزیر دفاع

اسلامی جمہوریہ ایران کے وزير دفاع نے آذربائیجان کے وزير دفاع کے ساتھ مشترکہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایران بین الاقوامی قوانین کے دائرے میں علاقہ میں امن و صلح قائم رکھنےکی کوششیں جاری رکھےگا۔


ولایت پورٹل:اسلامی جمہوریہ ایران کے وزير دفاع جنرل امیر حاتمی آذربائیجان کے دورے پر ہیں جہاں انھوں نے آذربائیجان کے وزير دفاع ذاکر حسن اوف کے ساتھ مشترکہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایران بین الاقوامی قوانین کے دائرے میں علاقہ میں امن و صلح قائم رکھنےکی کوششیں جاری رکھےگا،انھوں نے کہا کہ غیر علاقائی طاقتیں خطے میں دہشت گردی کو فروغ دیکر عدم استحکام پیدا کررہی ہیں،آذربائیجان کے وزیر دفاع نے بھی مشترکہ پریس کانفرنس سے خطاب میں ایرانی وزیر دفاع کے دورہ آذربائیجان کو بڑی اہمیت کا حامل  قرار دیتے ہوئے کہا کہ ایرانی وزیر دفاع کے دورے سے دونوں ممالک کے درمیان دفاعی تعاون کو فروغ ملےگا۔
مہر





آپکی رائے



میرا تبصرہ ظاہر نہ کریں
تصویر امنیتی :
Wed - 2018 Nov 21