Thursday - 2018 Nov 22
Languages
دوستوں کو بھیجیں
News ID : 192219
Published : 24/2/2018 4:44

ملک میں امن وسلامتی کے ساتھ کھلواڑ کرنے کی کسی کو بھی اجازت نہیں جائےگی:خطیب جمعہ تہران

اسلامی جمہوریہ ایران کے دارالحکومت تہران میں نماز جمعہ کے خطیب نے ایرانی عدلیہ سے پولیس اہلکاروں کو شہید کرنے والے تخریبکاروں اور بلوائیوں کو قرار واقعی سزا دینے کا مطالبہ کرتے ہوئے شہداء کے اہلخانہ سے ہمدردی کا اظہار کیا ہے۔


ولایت پورٹل:اسلامی جمہوریہ ایران کے دارالحکومت تہران میں نماز جمعہ آیت اللہ موحدی کرمانی کی امامت میں منعقد ہوئی،جس میں لاکھوں مؤمنین نے شرکت کی،تہران میں نمازجمعہ کے عارضی خطیب نے ایرانی عدلیہ سے پولیس اہلکاروں کو شہید کرنےوالے  تخریبکاروں اور بلوائیوں کو قرار واقعی سزا دینے کا مطالبہ کرتے ہوئے شہداء کے اہلخانہ سے ہمدردی کا اظہار کیا ہے۔ خطیب جمعہ نے کہا کہ امن و سلامتی کوئی ایسا مسئلہ نہیں ہے جسے نظر انداز کیا جاسکے اور ملک میں امن و اماں کا مسئلہ بہت ہی اہم ہے جس  کے ساتھ کسی کو کھلواڑ کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی،خطیب جمعہ نے تہران سے یاسوج جانے والے مسافر بردار طیارے کے حادثے میں جاں بحق ہونے والے مسافروں کے اہلخانہ کو بھی تعزیت اور تسلیت پیش کرتے ہوئے کہا کہ اس دردناک حادثے کی وجہ سے پوری قوم غم میں ڈوب گئی اور متعلقہ حکام نے لاشوں کو تلاش کرنے کی بھر پور کوشش کی لیکن موسم کی خرابی کی وجہ سے امدادی کارروائی کامیاب نہیں ہوسکی جس کی وجہ سے لاشوں کو تلاش کرنے کی کارروائی متوقف کردی گئی  ہے۔ اور متاثرہ خاندانوں نے بھی اس بات کی حمایت کرکے بہت بڑے ایثار کا ثبوت دیا ہے کیونکہ علاقہ میں برف باری جاری ہے موسم خراب ہے جس کی وجہ سے تلاش کا کام روک دیا گیا ہے۔
مہر





آپکی رائے



میرا تبصرہ ظاہر نہ کریں
تصویر امنیتی :
Thursday - 2018 Nov 22