Wed - 2018 Nov 21
Languages
دوستوں کو بھیجیں
News ID : 192222
Published : 24/2/2018 5:13

ٹرمپ انسانی حقوق کے لیے خطرہ:ایمنسٹی انٹرنیشنل

امریکی صدر ٹرمپ سیاسی نفرتیں پھیلانے اور انسانی حقوق کے لیے خطرات کا سبب بن رہے ہیں۔


ولایت پورٹل:انسانی حقوق کی بین الاقوامی تنظیم ایمنسٹی انٹرنیشنل کا کہنا ہے کہ امریکی صدر ٹرمپ سیاسی نفرتیں پھیلانے اور انسانی حقوق کے لیے خطرات کا سبب بن رہے ہیں،ایمنسٹی انٹرنیشنل کی سالانہ رپورٹ کے مطابق امریکی صدر کے اقدامات امریکا اور امریکا سے باہر انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کا موجب بن رہے ہیں،ایمنسٹی کے مطابق صدر ٹرمپ کا نام انسانی حقوق کی خلاف ورزی کرنے والے عالمی سربراہان کے گروپ میں ڈالا جا رہا ہے،واضح رہے کہ چند روز قبل امریکی اخبار نیو یارک ٹائمز کے سروے میں ڈونلڈ ٹرمپ کو امریکی تاریخ کا بدترین صدر قرار دیا گیا تھا،ڈونلڈ ٹرمپ وہ امریکی صدر ہیں جن سے ان کے قریبی افراد بھی خوش نہیں ہیں اور جس قدر ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف احتجاجی مظاہرے ہوئے اور خواتین نے جس قسم کے غیر اخلاقی الزامات ان پرعائد کئے وہ بھی امریکی تاریخ میں اپنی مثال آپ ہیں۔
تسنیم





آپکی رائے



میرا تبصرہ ظاہر نہ کریں
تصویر امنیتی :
Wed - 2018 Nov 21