Wed - 2018 july 18
Languages
دوستوں کو بھیجیں
News ID : 192229
Published : 24/2/2018 16:21

گھریلو زندگی میں زبان پر کنٹرول کی اہمیت

اس معلم اخلاق نے فرمایا تھا کہ: زبان کو سنبھال کر رکھنا بہت بڑا ہنر ہے چونکہ زبان نامہ اعمال کی گٹھری میں سوراخ کردیتی ہے چاہے اعضاء و جوارح نے جتنی زحمت اور مشقت کرکے نامہ اعمال کو وزنی بنایا ہو۔ فقط زبان کی ایک حرکت انسان کے کئے دھرے پر پانی پھیر دیتی ہے۔
ولایت پورٹل: شہر تہران کے مشہور معلم اخلاق آیت اللہ عزیزاللہ خوشوقت(رح) نے ایک دن اپنے درس اخلاق میں عائلی زندگی میں خوش خُلقی کا مظاہرہ کرنے پر زور دیتے ہوئے کہا تھا کہ: جو شخص اپنے گھر میں اپنی بیوی اور بچوں کے ساتھ خوش خُلقی کا مظاہرہ کرے گا وہ اس شخص کی طرح ہے کہ جو دنوں میں روزہ رکھے اور راتوں کو مصروف عبادت رہے۔
اس معلم اخلاق نے فرمایا تھا کہ: زبان کو سنبھال کر رکھنا بہت بڑا ہنر ہے چونکہ زبان نامہ اعمال کی گٹھری میں سوراخ کردیتی ہے چاہے اعضاء و جوارح نے جتنی زحمت اور مشقت کرکے نامہ اعمال کو وزنی بنایا ہو۔ فقط زبان کی ایک حرکت انسان کے کئے دھرے پر پانی پھیر دیتی ہے۔ اگر آپ اپنی عائلی اور گھریلو زندگی میں کبھی ناراض بھی ہوجائیں تو جلد ہی اپنے تعلقات استوار کرلیں ورنہ یہ امر تمام کئے دھرے پر پانی پھیرنے کے لئے کافی ہے۔
امام زمانہ(عج) سے ملاقات کرنے کی شرط صرف و صرف تقویٰ اور پرہیزگاری ہے اور تھوڑا زبان کو کنٹرول کرنا اور آپ لوگوں کو یہ ثابت کرنے کی ضرورت ہے کہ آپ کا اپنی زبان پر پورا کنٹرول ہے۔

مأخذ: نشریه صالحین، شماره چهارم، ص 24۔

 


آپکی رائے



میرا تبصرہ ظاہر نہ کریں
تصویر امنیتی :
Wed - 2018 july 18