Sunday - 2018 july 22
Languages
دوستوں کو بھیجیں
News ID : 192247
Published : 25/2/2018 5:44

امریکہ دہشتگردوں کی ماں ہے:ایرانی وزیر خارجہ

امریکہ نے تمام دہشت گرد تنظیموں کو جنم دیا،طالبان، القاعدہ ، النصرہ اور داعش کی تشکیل میں امریکہ اور اس کے اتحادی عربوں نے اہم کردار ادا کیاہے۔
339.jpg
ولایت پورٹل:تہران یونیورسٹی میں ایک سمینار سے خطاب میں اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ محمد جواد ظریف نے خطے میں دہشت گردی کے فروغ میں امریکہ کے کلیدی کردار کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ امریکہ داعش کو اب شام اور عراق سے دوسری جگہ منتقل کررہا ہے،ایرانی وزیر خارجہ نے عراق کے معدوم صدر صدام، لیبیا کے کرنل قذافی اور میلوسوویچ کی تاریخی غلطیوں کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ بعض دوسرے حکام کا حشر بھی ایسا ہی ہوگا کیونکہ وہ تاریخ سے عبرت حاصل نہیں کررہے ہیں ۔ انھوں نے کہا کہ داعش کو زمینی لحاظ سے شکست ہوگئی ہے۔داعش کی اس خلافت کی بساط لپٹ گئی ہے جس کا سبز باغ اسے امریکہ اور اس کے اتحادیوں نے دکھایا تھا۔ امریکہ کل بھی دہشت گردوں کا حامی تھا اور آج بھی دہشت گردوں کی بھر پور حمایت جاری رکھے ہوئے ہے،ایرانی وزیر خارجہ نے کہا کہ اگر چہ داعش کا حکومتی اور خلافتی لحاظ سےخاتمہ ہوگيا ہے لیکن داعشی فکر آج بھی موجود ہے اور امریکہ اس فکر کے ذریعہ مزید دہشت گرد گروہ پیدا کرسکتا ہے،انھوں نے کہا کہ تمام دہشت گردوں کی ماں کا نام امریکہ ہے امریکہ نے تمام دہشت گرد تنظیموں کو جنم دیا،طالبان، القاعدہ ، النصرہ اور داعش کی تشکیل میں امریکہ اور اس کے اتحادی عربوں نے اہم کردار ادا کیا،ایرانی وزير خآرجہ نے امریکہ کے بدنام زمانہ صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی تقلید اور حمایت کرنے پر سعودی عرب کے حکام کی سرزنش کرتے ہوئے کہا کہ آل سعود کے پاس ذرہ برابر غیرت نہیں ہے کہ امریکہ انھیں دھمکی دیکر لوٹ رہا ہے وہ امریکہ کے قدموں میں سرجھکائے ہوئے ہیں اور دشمن کو دوست اور دوست کو دشمن سمجھ رہے ہیں،ایرانی وزير خارجہ نے کہا کہ ایران کو اللہ تعالی کی ذات اورملک کی اندرونی طاقت اور پیشرفت پر فخر ہے جبکہ سعودی عرب اور امارات کو امریکہ کی دوستی اور اس سے ہتھیاروں کی خریداری پر فخر ہے ایران کی سلامتی ایرانی قوم کے ہاتھ میں ہے جبکہ سعودی عرب اور امارات کی سلامتی امریکہ کے ہاتھ میں ہے۔
مہر




آپکی رائے



میرا تبصرہ ظاہر نہ کریں
تصویر امنیتی :
Sunday - 2018 july 22