Wed - 2018 Nov 21
Languages
دوستوں کو بھیجیں
News ID : 192249
Published : 25/2/2018 5:57

عراق میں داعش کے اسلحہ گودام سے امریکی ڈرون برآمد

عراقی سیکیورٹی فورسز نے داعش کے اسلحہ خانہ سے ایک جدید ترین امریکی ڈرون طیارہ برآمد کیا ہے۔

341.jpg
ولایت پورٹل:الاعلام الحربی کی رپورٹ کے مطابق عراقی سیکیورٹی فورسز ملک میں داعشی اسلحہ خانوں اور بارودی سرنگوں کو تلاش کررہی ہیں،عراقی فوج کا کہنا ہے کہ صوبہ الانبار کے علاقے «الصقلاویه»  میں داعش کا اسلحے سے بھرا ایک گودام دریافت کیا گیا ہے جس میں سے ایک جدید ترین امریکی ڈرون طیارہ برآمد ہوا ہے،رپورٹ کے مطابق امریکی ڈرون طیارہ 9 کلو گرام تک دھماکہ خیز مواد لے جانے کی صلاحیت رکھتا ہے،عراقی سیکیورٹی اہلکار کا کہنا ہے کہ یہ ڈرون طیارہ داعشی دہشت گردوں تک کیسے پہنچا، اس کے بارے میں کچھ نہیں کہا جاسکتا،واضح رہے کہ عراق اور شام میں امریکی حکام داعش سمیت مختلف دہشت گردوں کی پشت پناہی کرتے رہے ہیں۔
تسنیم





آپکی رائے



میرا تبصرہ ظاہر نہ کریں
تصویر امنیتی :
Wed - 2018 Nov 21