Tuesday - 2018 Sep 25
Languages
دوستوں کو بھیجیں
News ID : 192265
Published : 25/2/2018 19:38

محنتی لوگ

پیارے بچو! ہمارے نبی صلی اللہ علیہ و آلہ و سلم نے ہمیں کتنی اچھی نصیحت فرمائی کہ وہ کمائی سب سے زیادہ بہتر ہے جوحلال تجارت سے حاصل کی جاتی ہے اورجسے انسان خود محنت کر کے کماتا ہے۔

ولایت پورٹل: ایک آدمی نے حاتم طائی سے پوچھا کہ آپ نے اپنے آپ سے زیادہ کبھی کسی کو بلند ہمت اور بہادر دیکھا ہے؟ حاتم نے جواب دیا:ہاں! دیکھا ہے۔
حقیقت یہ ہے کہ ایک دن میں نے چالیس اونٹ ذبح کئے تھے اور تمام اہل علاقہ کی دعوت کی تھی، عین کھانے کے وقت میں کسی کام سے جنگل کی طرف نکل گیا۔ وہاں ایک لکڑہارے کو دیکھا کہ محنت و مشقت کے ساتھ لکڑیاں کاٹنے میں مشغول ہے، میں نے اس سے کہا:اے لکڑہارے! تو اس وقت یہاں دھوپ میں کیوں پریشان ہورہا ہے؟، جا حاتم طائی کے یہاں آج دعوت عام ہے، مزے لے لے کر کھا پی۔
یہ سن کر اس نے جواب دیا: جو لوگ اپنے ہاتھ سے کمائی کرنا اور محنت کرکے اپنا پیٹ بھرنا جانتے ہیں وہ حاتم کا احسان لینے کی ضرورت محسوس نہیں کرتے۔
پیارے بچو! ہمارے نبی صلی اللہ علیہ و آلہ و سلم نے ہمیں کتنی اچھی نصیحت فرمائی:«أفضل‏ الكسب‏ بيع مبرور و عمل‏ الرّجل‏ بيده‏»۔(نهج الفصاحة، ص232) وہ کمائی سب سے زیادہ بہتر ہے جوحلال تجارت سے حاصل کی جاتی ہے اورجسے انسان خود محنت کر کے کماتا ہے۔

پیروان ولایت
 



آپکی رائے



میرا تبصرہ ظاہر نہ کریں
تصویر امنیتی :
Tuesday - 2018 Sep 25