Thursday - 2018 Nov 22
Languages
دوستوں کو بھیجیں
News ID : 192268
Published : 26/2/2018 4:29

امریکی پابندیاں ایک جنگی اقدام:شمالی کوریا

شمالی کوریا نے امریکہ کی طرف سے عائد کی گئی نئی پابندیوں کو "جنگی اقدام" قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ امریکہ جزیرہ نما کوریا میں کشیدگی کو بڑھارہا ہے۔

343.jpg
ولایت پورٹل:غیر ملکی ذرائع کی رپورٹ کے مطابق شمالی کوریا نے امریکہ کی طرف سے عائد کی گئی نئی پابندیوں کو "جنگی اقدام" قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ امریکہ جزیرہ نما کوریا میں کشیدگی کو بڑھارہا ہے۔ اطلاعات کے مطابق  شمالی کوریا کی وزارت خارجہ نے  بیان جاری کیا ہے جس میں امریکہ پر جزیرہ نما کوریا میں کشیدگی کو بڑھانے کا الزام عائد کرتے ہوئے کہا گیا ہے کہ واشنگٹن کی طرف سے لاحق خطرے کے پیش نظر پیانگ یانگ جوہری ہتھیار رکھتا ہے۔ شمالی کوریا کی وزارت خارجہ نے کہا کہ امریکہ دونوں کوریا کے باہمی روابط میں ہونے والی بہتری کو نقصان پہنچانا چاہتا ہے۔ بیان میں مزید کہا گیا کہ سرمائی اولمپکس کے دوران جنوبی اور شمالی کوریا نے کامیابی کے ساتھ ایک دوسرے سے تعاون کیا ہے۔صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے جمعہ کو ان پابندیوں کا اعلان کرتے ہوئے انھیں شمالی کوریا کے خلاف اب تک کی "سب سے بڑی پابندیاں" قرار دیا اور متنبہ کیا تھا کہ اگر یہ کارگر ثابت نہیں ہوئیں تو ان کا دوسرا مرحلہ بھی سامنے آئے گا۔ذرائع کے مطابق امریکہ دنیا بھر منجملہ جزیرہ نما کوریا میں عدم استحکام پیدا کررہا ہے۔
مہر




آپکی رائے



میرا تبصرہ ظاہر نہ کریں
تصویر امنیتی :
Thursday - 2018 Nov 22