Wed - 2018 july 18
Languages
دوستوں کو بھیجیں
News ID : 192270
Published : 26/2/2018 4:46

غزہ میں امریکہ کے خلاف مظاہرے

غزہ میں عوام نے مظاہرہ کرکےامریکی سفارتخانہ تل ابیب سے بیت المقدس منتقل کرنے کے فیصلے کی مذمت کی ہے۔
undefined
ولایت پورٹل:اتوار کو غزہ میں مختلف لیبر یونینوں اور تاجر تنظیموں کی اپیل پر ہزاروں فلسطینیوں نے امریکا مخالف مظاہرے میں حصہ لیا۔ رپورٹ کے مطابق مظاہرین نے شہر غزہ کے گمنام سپاہیوں سے موسوم چوراہے پر اجتماع کیا اور امریکی سفارت خانہ تل ابیب سے بیت المقدس منتقل کرنے کے امریکی صدر کے فیصلے کی مذمت کی،غزہ کی لیبراور تاجر برادری کی یونین کونسل کے ترجمان عبدالکریم الخالدی نےبتایا ہے اس اجتماع کا مقصد، بیت المقدس کے تشخص اور اس کی دینی، ملی، اور تہذیبی حیثیت کے خلاف کی جانے والی ہر سازش کی مخالفت کرنا ہے،انھوں نے کہا کہ بیت المقدس مملکت فلسطین کا دارالحکومت ہے اور اس کی یہ حیثیت ختم نہیں کی جاسکتی،عبدالکریم خالدی نے کہا کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنا سفارتخانہ تل ابیب سے بیت المقدس منتقل کرنے کا اعلان کرکے ، واشنگٹن کی جانب سے ، صیہونی حکومت کی کھلی جانبداری کا ثبوت دیا ہے،یاد رہے کہ امریکی حکومت نے چودہ مئی کو یوم نکبہ کے موقع پر اپنا سفارتخانہ تل ابیب سے بیت المقدس منتقل کرنے کا اعلان کیا ہے ۔
سحر





آپکی رائے



میرا تبصرہ ظاہر نہ کریں
تصویر امنیتی :
Wed - 2018 july 18