Sunday - 2018 july 22
Languages
دوستوں کو بھیجیں
News ID : 192273
Published : 26/2/2018 5:35

حزب اللہ کی میزائل توانائی سے صیہونیوں کی نیندیں حرام

امریکی رپبلکن سینیٹر «لنڈسے گراہم» نے اسرائیلی وزیر اعظم سے ملاقات کے بعد دعویٰ کیا ہے کہ اسرائیل پر کسی بھی حملے کا ذمہ دار ایران کو ٹہرانا چاہیئے۔
348.jpeg
ولایت پورٹل:یروشلم پوسٹ کے مطابق جنوبی کیرولائنا کے سینیٹر «لنڈسے گراہم» نے رپبلکن اور ڈیموکریٹ سینیٹرز کے ایک گروہ کے ہمراہ اسرائیل کا دورہ کیا۔ اسرائیلی وزیر اعظم بنیامن نیتن یاہو سے ملاقات کے بعد انہوں نے کہا: جنوبی لبنان سے اسرائیل پر ہونے والے حملوں کی قصوروار نہ صرف حزب اللہ ہے بلکہ ایران بھی اس میں برابر کا ذمہ دار ہے،گراہم نے اس سلسلے میں کہا: جنوبی لبنان سے اسرائیل پر ہونے والے حملوں اور حزب اللہ کی میزائل توانائی کے بڑھ جانے کے بعد یونیفل فورس پوری طرح ناکام رہی ہے،امریکی سینیٹر گراہم نے کہا: اسرائیل ہمارے لئے ایک اچھا اتحادی ہے۔ اب وہ وقت آگیا ہے کہ امریکی کانگریس دفاعی تعاون میں اسرائیل کے لئے مزید سہولیات فراہم کرے کیونکہ اسرائیل کی حفاظت، ہمارے اپنے مفادات کا تحفظ ہے،خیال رہے لنڈسے گراہم ان افراد میں سے ہیں جو ایران میں ہونے والے حالیہ فتنہ اور احتجاجوں میں ایرانی مخالفین کی صفوں میں شامل ہوگئے تھے،گراہم نے اپنے بیانات میں ایرانی حکومت کو ہمیشہ «دشمن» قرار دیا ہے۔
Iuvmpress




آپکی رائے



میرا تبصرہ ظاہر نہ کریں
تصویر امنیتی :
Sunday - 2018 july 22