Wed - 2018 july 18
Languages
دوستوں کو بھیجیں
News ID : 192275
Published : 26/2/2018 6:5

شام میں جنگ بندی سے متعلق سلامتی کی قرارداد کا ہم سے کوئی مطلب نہیں:ترکی

ترکی نے عفرین میں جنگ بندی سے انکار کردیا ہے۔
350.jpg
ولایت پورٹل:ترک ذرا‏ئع ابلاغ کی رپورٹ کے مطابق ترک حکومت کے ترجمان نے اعلان کیا ہے کہ شام کے شہر عفرین  پر حملے جاری رہیں گے،ترک حکومت کے ترجمان نے اعلان کیا ہے کہ شام میں تیس دن کی جنگ بندی سے متعلق  سلامتی کونسل کی قرار داد سے ، شام کے علاقے عفرین میں ترک فوج کے  شاخ زیتون نامی آپریشن پر کوئی اثر نہیں پڑے گا۔ یاد رہے کہ شام میں تیس دن کی جنگ بندی سے متعلق قرار داد سنیچر کی شام،  سلامتی کونسل کے سبھی اراکین کے اتفاق  سے پاس ہوئی ہے،اس قرار داد میں کہا گیا ہے کہ  داعش ، القاعدہ، جبہت النصرہ اور دیگر تکفیری دہشت گرد گروہوں کے خلاف کاروائیوں پر اس جنگ بندی کا اطلاق نہیں ہوگا،عفرین پر ترک فوج کے حملے ایسی حالت میں جاری ہیں کہ سنیچر کو پاس ہونے والی سلامتی کونسل کی قرارداد کی رو سے عفرین میں بھی  جنگ بندی ہونی چاہئے تاکہ اس شہر کے عوام تک امداد پہنچائی جاسکے،ترک فوج نے جنوری دو ہزار اٹھارہ سے عفرین پر حملے شروع کررکھے ہیں جن میں اب تک ایک سو اکہتر عام شہری جاں بحق اور چا رسو ٹھاون زخمی ہو چکے ہیں ۔  
سحر





آپکی رائے



میرا تبصرہ ظاہر نہ کریں
تصویر امنیتی :
Wed - 2018 july 18