Wed - 2018 july 18
Languages
دوستوں کو بھیجیں
News ID : 192276
Published : 26/2/2018 16:8

پیغمبر اکرم(ص) کی قسمیں

پہلی چیز جس کے لئے اللہ کا رسول(ص) قسم تک کھانے کو تیار ہیں:وہ یہ ہے کہ صدقہ دینے سے مال میں اضافہ ہوتا ہے یعنی صدقہ میں دیا ہوا مال کبھی ثروت میں کمی کا باعث نہیں بنتا بلکہ اس سے مزید ثروت میں اضافہ ہی ہوتا ہے۔
ولایت پورٹل: قارئین کرام! ایک روایت میں نقل ہوا ہے کہ پیغمبر اکرم(ص) نے ارشاد فرمایا: اگر کوئی شخص مجھ سے کسی چیز کی حقانیت و صحت کے لئے قسم کھلوانا چاہے تو میں ۳ چیزوں کے علاوہ ہرگز کسی چوتھی چیز کے لئے قسم نہیں کھاؤں گا! وہ ۳ چیزیں کون سی ہیں جن کی صحت و صداقت کے لئے اللہ کا حبیب قسم تک کھانے کو تیار ہے؟
۱۔ پہلی چیز جس کے لئے اللہ کا رسول(ص) قسم تک کھانے کو تیار ہیں:وہ یہ ہے کہ صدقہ دینے سے مال میں اضافہ ہوتا ہے یعنی صدقہ میں دیا ہوا مال کبھی ثروت میں کمی کا باعث نہیں بنتا بلکہ اس سے مزید ثروت میں اضافہ ہی ہوتا ہے۔
۲۔ دوسری چیز جس کے لئے سید الانبیاء(ص) قسم تک کھا سکتے ہیں وہ یہ ہے کہ اگر کوئی شخص کسی کے سامنے ہاتھ پھیلائے تو اس نے اپنے اوپر فقر و تنگدستی کا دروازہ کھول لیا ہے، جو شخص اپنی عزت ایمانی کو پامال کر دوسروں کے سامنے دست سوال دراز کرتا ہے درحقیقت وہ جادہ فقر پر گامزن ہوچکا ہے جبکہ مؤمن کو صرف اللہ کے سامنے ہاتھ پھیلانا چاہیئے اور اسی پر توکل کرنا چاہیئے۔
۳۔تیسری چیز جس کے حق و صادق ہونے کے لئے پیغمبر اکرم(ص) قسم تک کھا سکتے ہیں یہ ہے کہ اگر کسی پر ظلم ہوجائے اور مظلوم کے پاس انتقام کی طاقت ہونے کے باوجود وہ ظالم کو بخشش دے تو یہ عمل اس کی عزت، شرافت و وقار میں اضافہ کا سبب بنتا ہے!



آپکی رائے



میرا تبصرہ ظاہر نہ کریں
تصویر امنیتی :
Wed - 2018 july 18