Wed - 2018 july 18
Languages
دوستوں کو بھیجیں
News ID : 192289
Published : 27/2/2018 4:51

حزب اللہ کا مسلح ہونا ضروری ہے:لبنانی وزیر اعظم

لبنان کے وزیراعظم سعد حریری کا کہنا ہے کہ حکومت حزب اللہ کو غیرمسلح کرنے کی خواہاں نہیں ہے۔
353.jpg
ولایت پورٹل:اسپوٹنیک کی رپورٹ کے مطابق لبنانی وزیراعظم نے نامہ نگاروں سے بات کرتے ہوئے کہا کہ حکومت حزب اللہ کو غیر مسلح کرنے کا ارادہ نہیں رکھتی ہے،انہوں نے لبنانی ایم ٹی وی چینل سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ میں جانتا ہوں کہ حزب اللہ اسلحہ رکھنے کی خواہش نہیں رکھتی ہے، حزب اللہ نے اپنی ذمہ داری کو پوری طرح نبھایا ہے،حریری نے مزید کہا کہ امید ہے کہ لبنانی حکومت طاقتور بنے اور فوج ہی کے تعاون سے تمام اسلحوں کی جمع آوری ہو،وزیراعظم نے آئندہ انتخابات کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ پارلیمان میں المستقبل پارٹی کی سیٹیں کافی کم ہوں گیں تاہم انہیں کسی قسم کی کوئی پریشانی نہیں ہوگی،واضح رہے کہ لبنان کے صدر پہلے ہی کہہ چکے ہیں  کہ حزب اللہ کا اسلحہ لبنان کے مفاد میں ہے،لبنانی صدر کا کہنا ہے کہ ہمیں اسرائیل کی طرف سے خطرے کا سامنا ہے اور اس خطرے کے دفاع کے لیے حزب اللہ کا مسلح رہنا ضروری ہے۔
تسنیم





آپکی رائے



میرا تبصرہ ظاہر نہ کریں
تصویر امنیتی :
Wed - 2018 july 18