Wed - 2018 Nov 21
Languages
دوستوں کو بھیجیں
News ID : 192293
Published : 27/2/2018 5:43

دیر الزور میں امریکی اتحاد کی ایک اور جارحیت؛29 عام شہری جاں بحق

شام کے علاقے دیرالزور میں امریکی اتحادی افواج کے لڑاکا طیاروں نے بمباری کرکے 29 عام شہریوں کو شہید کردیا ہے۔

357.jpg
ولایت پورٹل:داعش کے خلاف نام نہاد امریکی اتحادی افواج نے دیرالزور میں فضائی کارروائی کی ہے جس کے نتیجے میں کم ازکم 29 عام شہری شہید اور متعدد دیگر زخمی ہوگئے ہیں،تفصیلات کے مطابق اتحادی افواج نے دیرالزور کے «الشعفه» اور «ظهره علونی» نامی دیہاتوں پر شدید فضائی حملے کئے ہیں۔ حملے میں متعدد افراد شدید زخمی بھی ہوئے ہیں جن میں سے بعض کی حالت تشویشناک ہے،رواں ماہ ایک اور امریکی حملے میں 16 شامی شہری جاں بحق ہوئے تھے،یاد رہے کہ کچھ عرصہ قبل امریکی سربراہی میں بننے والے داعش کے خلاف نام نہاد اتحاد نے اعلان کیا تھا کہ عراق اور شام میں داعش کے خلاف جنگ کے دوران غلطی سے 841 عام شہری مارے گئے ہیں،واضح رہے کہ امریکہ اور اس کے اتحادی 2014 سے عراق اور شام کے مختلف علاقوں میں دہشت گردوں کے خلاف جنگ کے بہانے عام شہریوں کو ہی نشانہ بنا رہے ہیں،عراقی اور شامی حکام امریکی اتحادی افواج پر الزامات عائد کرتے رہے ہیں کہ وہ داعش کے بجائے عام شہری اور سیکیورٹی فورسز کو نشانہ بنا رہے ہیں۔
تسنیم





آپکی رائے



میرا تبصرہ ظاہر نہ کریں
تصویر امنیتی :
Wed - 2018 Nov 21