Sunday - 2018 july 22
Languages
دوستوں کو بھیجیں
News ID : 192294
Published : 27/2/2018 5:48

اپنی حد میں رہو؛ چین کا امریکہ کو انتباہ

چین نے امر یکہ سے کہاہے کہ وہ اپنی حدود میں رہے اور اپے دائرہ اختیار سے تجاوز نہ کرنے کی کوشش نہ کرے۔
undefined
ولایت پورٹل:شینہوا کی رپورٹ کے مطابق چین نے امر یکہ سے کہاہے کہ وہ اپنی حدود میں رہے اور اپے دائرہ اختیار سے تجاوز نہ کرنے کی کوشش نہ کرے،چین کی وزارت خارجہ کے ترجمان گینگ شوانگ نے امریکہ کی طرف سے جمہوریہ کوریا کے خلاف مزید پابندیوں کے اعلان کے بعد اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ وہ چینی اداروں اور افرادکیخلاف پابندیاں عائد کرنے کی غلط روش ختم کر دے اوراپنے دائرہ اختیار سے تجاوز نہ کرے، چین اس قسم کی پابندیوں کی سخت مخالفت کرتا ہے امریکہ کو اپنے ملکی قوانین کی روشنی میں ایسی پابندیاں نہیں لگانی چاہیے،گینگ شوانگ نے کہا کہ امریکہ نے جمہوریہ کوریا کے56 بحری جہازوں، جہازران کمپنیو ں اورکاروبار کو نشانہ بنایا ہے جن کا تعلق چینی کمپنیوں اور افراد سے ہے۔چینی وزارت خارجہ کے ترجمان نے کہا کہ چین اقوام متحد ہ کی طرف سے عائد کی گئی پابندیوں پر مکمل عمل کر رہا ہے لیکن امریکہ کی پابندیوں کا پابند نہیں رہے گا۔چین کا کہنا ہے کہ امریکہ کو اپنے ملکی قوانین کو دوسرے ممالک پر مسلط کرنے کا کوئی حق نہیں ہے۔
مہر





آپکی رائے



میرا تبصرہ ظاہر نہ کریں
تصویر امنیتی :
Sunday - 2018 july 22