Wed - 2018 july 18
Languages
دوستوں کو بھیجیں
News ID : 192310
Published : 28/2/2018 4:40

نائجیریا میں بوکوحرام کےہاتھوں 110طالبات اغوا

نائجیریا میں شدت پسند تنظیم بوکوحرام نے لڑکیوں کے ایک اسکول پر حملہ کرکے 110 بچیوں کو اغواء کرلیا ہے۔
361.jpg
ولایت پورٹل:روئٹرز کی رپورٹ کے مطابق نائجیریا کے حکام کا کہنا ہے کہ گزشتہ اتوار کو بوکوحرام کے متعدد دہشت گردوں نے لڑکیوں کے اسکول پر حملہ کیا تھا جس کے بعد سے اب تک 110 بچیاں غائب ہیں،واضح رہے کہ بوکوحرام نے 2014 میں 270 لڑکیوں کو اغوا کیا تھا،بوکو حرام کا کہنا ہے کہ اسلام میں مغربی تعلیم جائز نہیں ہے اسی وجہ سے ان طالبات کو اغوا کیا گیا ہے،یاد رہے کہ نائجیریا میں دہشتگرد گروہ بوکوحرام کافی عرصے سے دہشتگردانہ سرگرمیوں میں ملوث ہے۔ دہشتگرد گروہ بوکو حرام کی جانب سے کیمرون، نائجیریا، چاڈ اور نیجر میں ہونے والےحملوں میں اب تک 20 ہزار سے زائد افراد جاں بحق اور 20 لاکھ سے زائد متاثر ہوئے ہیں۔
تسنیم





آپکی رائے



میرا تبصرہ ظاہر نہ کریں
تصویر امنیتی :
Wed - 2018 july 18