Wed - 2018 july 18
Languages
دوستوں کو بھیجیں
News ID : 192312
Published : 28/2/2018 5:2

بن سلمان پر جنگی مجرم کے عنوان سے کیس چلایا جائے:یمنی عوام

یمنی عوام نے اپنے ملک پر سعودی جارحیت کے خلاف احتجاج کرتے ہوئےصنعا میں اقوام متحدہ کے دفتر کے سامنے اجتماع کیا اور سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کے خلاف قانونی کارروائی کئے جانے کی ضرورت پر تاکید کی۔
363.jpg
ولایت پورٹل:العالم کی رپورٹ کے مطابق صنعا میں اقوام متحدہ کے دفتر کے سامنے کئے جانے والے اس مظاہرے میں یمنی عوام نے سعودی عرب کے خلاف نعرے لگائے اور محمد بن سلمان کو جنگی مجرم قرار دیا،یمنی عوام اس سے قبل بھی یمن پر سعودی عرب کی وحشیانہ جارحیت اور یمن کے محاصرے کے خلاف احتجاجی مظاہرے کر چکے ہیں،دریں اثنا سعودی عرب کے جنگی طیاروں نے جارحیت کا مظاہرہ کرتے ہوئے پیر کو یمن کے شمال مغربی صوبے حجہ کے مختلف علاقوں پر دس بار بمباری کی،سعودی عرب کے جنگی طیاروں نے صوبے صعدہ میں بھی کئی علاقوں کو وحشیانہ جارحیت کا نشانہ بنایا۔
سحر





آپکی رائے



میرا تبصرہ ظاہر نہ کریں
تصویر امنیتی :
Wed - 2018 july 18