Wed - 2018 Nov 21
Languages
دوستوں کو بھیجیں
News ID : 192314
Published : 28/2/2018 5:38

سعودی عرب کو معلوم ہے کہ یمن کی جنگ جیتنا نا ممکن ہے: حزب اللہ کے نائب سیکرٹری

سعودی عرب یمن میں مکمل طور پر ناکام ہوچکا ہے اور اس کو معلوم ہے کہ یمن میں اس کیلئے جنگ جیتنا ناممکن ہے۔

365.jpg
ولایت پورٹل:المنار چینل کی رپورٹ کے مطابق حزب اللہ کے نائب جنرل سیکرٹری شیخ نعیم قاسم کا کہنا ہے کہ سعودی عرب جانتا ہے کہ یمن کی جنگ جیتنا ناممکن ہے، کیونکہ یمنی ایک باغیرت اور جنگجو قوم ہے،انہوں نے کہا کہ امریکا یمن میں جاری جارحیت کا براہ راست ذمہ دار ہے کیونکہ وہ سعودی عرب کی حمایت کررہا ہے،شیخ قاسم نعیم نے مزید کہا کہ لبنان قومی، فوجی اور مزاحتمی تحریک کے  تعاون سے اپنی سرحدوں کی حفاظت کررہا ہے اور کرتا رہے گا،انہوں نے کہا کہ مزاحتمی تحریک حزب اللہ چاہتی ہے کہ  لبنان کسی سے وابستہ نہ رہے بلکہ مستقل رہے، اپنے فیصلے خود کرے،واضح رہے کہ سعودی عرب نے لبنان کے داخلی امور میں دخالت کرنے کی کئی بار ناکام کوشش کی ہے۔
تسنیم





آپکی رائے



میرا تبصرہ ظاہر نہ کریں
تصویر امنیتی :
Wed - 2018 Nov 21