Wed - 2018 Nov 21
Languages
دوستوں کو بھیجیں
News ID : 192327
Published : 1/3/2018 4:43

شام میں امریکی اتحاد کی جارحیت؛24عام شہری جاں بحق

شام میں داعش کے خلاف نام نہاد امریکی اتحادی افواج کی تازہ فضائی جارحیت میں درجنوں عام شہری جاں بحق ہو گئے ہیں۔

369.jpg
ولایت پورٹل:رپورٹ کے مطابق دیرالزور میں منگل اور بدھ کی درمیانی رات امریکی اتحادی فوج کی بمباری میں کم از کم 24 عام شہری جاں بحق اور متعدد زخمی ہو گئے،خیال رہے کہ امریکی اتحاد کے جنگی طیاروں نے گزشتہ اتوار کو بھی دیر الزور کے مضافاتی علاقوں، ظہر العلوانی اور الشفقہ پر بمباری کر کے کم ازکم 29 عام شہریوں کوہلاک کر دیا تھا،قابل ذکر ہے کہ  شامی حکومت بارہا اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے چیئرمین اور جنرل اسمبلی کے اسپیکر کے نام مراسلے ارسال کر کے امریکی اتحاد کی فضائی جارحیت کا سلسلہ رکوانے کا مطالبہ کر چکی ہے،امریکی سربراہی میں بننے والے داعش کے خلاف نام نہاد اتحاد نے کچھ عرصہ قبل اعلان کیا تھا کہ عراق اور شام میں داعش کے خلاف جنگ کے دوران غلطی سے 841 عام شہری مارے گئے ہیں،امریکہ اور اس کے اتحادی 2014 سے عراق اور شام کے مختلف علاقوں میں دہشت گردوں کے خلاف جنگ کے بہانے عام شہریوں کو نشانہ بنا رہے ہیں،عراقی اور شامی حکام امریکی اتحادی افواج پر الزامات عائد کرتے رہے ہیں کہ وہ داعش کے بجائے عام شہری اور سیکیورٹی فورسز کو نشانہ بنا رہے ہیں۔
تسنیم





آپکی رائے



میرا تبصرہ ظاہر نہ کریں
تصویر امنیتی :
Wed - 2018 Nov 21