Wed - 2018 july 18
Languages
دوستوں کو بھیجیں
News ID : 192329
Published : 1/3/2018 4:59

آل خلیفہ کی ظالم عدالت کے فیصلے انصاف کے بنیادی اصولوں کے بھی منافی:علمائے بحرین

علمائے بحرین نے آل خلیفہ حکومت کی نمائشی عدالت کے فیصلوں کو دین اسلام اور عدل و انصاف کے بنیادی اصولوں کے منافی قرار دیا ہے۔
371.jpg
ولایت پورٹل:منامہ سے موصولہ رپورٹ کے مطابق علمائے بحرین نے ایک بیان جاری کر کے اعلان کیا ہے کہ آل خلیفہ حکومت کی نمائشی عدالت نے حکومت مخالفین کے خلاف جو فیصلے صادر کئے ہیں، وہ لوگوں کی جان اور عزت و ناموس کے تعلق سے دین اسلام کے بنیادی ترین اصولوں کو پامال کئے جانے کے مترادف ہیں،علمائے بحرین نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ ایذا رسانی کے ذریعے لئے گئے اعترافی بیان کی بنیاد پر سزائے موت دینے، شہریت سلب کرنے، خواتین کو جیلوں میں بند کرنے اور آل خلیفہ حکومت کی نمائشی عدالت کے دیگر ظالمانہ فیصلے عدل و انصاف کے بنیادی اصولوں پر بھی پورے نہیں اترتے، یاد رہے کہ بحرین کی اپیل کورٹ نے منگل کے روز ملک کے مزید دو انقلابی نوجوانوں کی سزائے موت کی توثیق کر دی،ان نوجوانوں پر ایک پولیس اہلکار کے قتل میں ملوث ہونے کے جھوٹے الزام کے تحت مقدمہ چلایا گیا تھا،بحرین کی نمائشی عدالت نے اسی طرح دو دیگر بحرینی نوجوانوں کو عمر قید اور پانچ نوجوانوں کو تین سے سات سال تک قید کی سزائیں سنائی ہیں۔
سحر





آپکی رائے



میرا تبصرہ ظاہر نہ کریں
تصویر امنیتی :
Wed - 2018 july 18