Thursday - 2018 Sep 20
Languages
دوستوں کو بھیجیں
News ID : 192355
Published : 3/3/2018 5:31

شام فرنٹ لائن پر اسلام دشمن عناصر سے لڑرہا ہے،اس کی حمایت کرنا ہم سب کی ذمہ داری ہے:رہبر معظم

رہبر معظم نے فرمایا کہ بشار اسد، ایک ایسے عظیم مجاہد اور مزاحمت کار کے روپ میں ظاہر ہوئے ہیں جن کے پائے ثبات و استقامت میں ذرہ برابر بھی لغزش نہیں آئی ہے۔

380.jpg
ولایت پورٹل:رہبر معظم کے دفتر کے شعبۂ اطلاعات و نشریات کی رپورٹ کے مطابق جمعرات کو تہران میں شام کے وزیر اوقاف، وزارت کے ارکان اور ان کے ہمراہ اس ملک کے جید علماء پر مشتمل وفد کے ارکان نے حضرت آیت اللہ سید علی خامنہ ای سے ملاقات کا شرف حاصل کیا،ملاقات کے دوران رہبر معظم نے فرمایا کہ شام اس وقت فرنٹ لائن اسٹیٹ کا کردار ادا کر رہا ہے اور اس کی حمایت کرنا ہم سب کی ذمہ داری ہے،انہوں نے اس بات پر تاکید فرمائی کہ شام کے قابل احترام صدر بشار اسد، ایک ایسے عظیم مجاہد اور مزاحمت کار کے روپ میں ظاہر ہوئے ہیں جن کے پائے ثبات و استقامت میں ذرہ برابر بھی لغزش نہیں آئی ہے اور یہ بات کسی بھی قوم کے لئے انتہائی اہمیت رکھتی ہے،رہبر انقلاب اسلامی نے فرمایا کہ" یہ مسلمان قومیں جو آپ دیکھ رہے ہیں کہ ذلت و حقارت کی زندگی گزارنے پر مجبور ہیں، یہ قومیں ذلیل نہیں ہیں بلکہ ان کے لیڈر ذلیل ہیں،اگر کسی قوم کا لیڈر اسلام اور اپنے تشخص میں سربلندی کا احساس کرنے والا ہو تو، دشمن اس قوم کا کچھ بھی نہیں بگاڑ سکتا،رہبر معظم نے فرمایا کہ ہمارا انقلاب چالیسویں سال میں داخل ہوگیا ہے اور پہلے دن سے دنیا کی ایک نمبر کی بڑی طاقتیں ہمارے خلاف ایک دوسرے کے ہاتھ میں ہاتھ ڈال کر کام کرتی آئی ہیں،امریکہ بھی، سویت یونین بھی، نیٹو بھی اور خطے کے رجعت پسند عرب بھی سب متحدہ ہوگئے، لیکن ہم نہ مٹے بلکہ ترقی کرتے گئے، رہبر معظم نے وضاحت کی کہ اس کا کیامطلب ہے؟ اس کا پہلا مطلب یہ ہے کہ ضروری نہیں ہے کہ بڑی طاقتیں جو چاہیں وہ ہوہی جائے  "رہبرانقلاب اسلامی نے تاکید فرمائی کہ یہ بات قوموں کو فہم اورادراک بھی دیتی ہے اور انہیں امید و طاقت بھی عطا کرتی ہےلہذا اگر ہم ، آپ اور خطے کی تمام مزاحمتی قوتیں مصمم ارادہ کرلیں تو، دشمن کچھ بھی نہیں کر پائے گا۔"
تسنیم




آپکی رائے



میرا تبصرہ ظاہر نہ کریں
تصویر امنیتی :
Thursday - 2018 Sep 20