Tuesday - 2018 Sep 25
Languages
دوستوں کو بھیجیں
News ID : 192356
Published : 3/3/2018 5:43

امریکی فوج کا فوری طور پر ملک سے انخلا ہونا چاہیے:عراقی پارلیمنٹ میں بل پاس

عراقی پارلیمنٹ نے باضابطہ طور پر حکومت سے کہا ہے کہ وہ غیر ملکی افواج منجملہ امریکی فوج کے انخلا کے لئے ایک نظام الاوقات وضع کرے۔

381.jpg
ولایت پورٹل:عراقی پارلیمنٹ نے ایک بل پاس کرکے عراقی حکومت کو اس بات کا پابندبنایا ہے کہ وہ عراقی سرزمین سے غیر ملکی افوج منجملہ امریکی فوج کے انخلا کے لئے ایک نظام الاوقات وضع کرے دہشت گرد گروہ داعش کی شکست کے بعد غیر ملکی افواج منجملہ امریکی فوج کی موجودگی کا معاملہ اس وقت عراقی عوام اور سیاسی جماعتوں کے درمیان سب سے اہم موضوع گفتگو ہے،عراق میں امریکی فوجیوں کے خود سرانہ اقدامات کی وجہ سے عراقی عوام میں شدید غم و غصہ پایا جارہا ہے اور وہ اب اپنے ملک سے امریکی فوج کے فوری انخلا کا مطالبہ کررہے ہیں،عراق کی المعلومہ نیوز ویب سائٹ کے مطابق عراقی اراکین پارلیمان نے اپنے جمعرات کے اجلاس میں ان سبھی ملکوں کا شکریہ ادا کرتے ہوئے جنھوں نے داعش کے خلاف جنگ میں عراق کی مدد کی ہے عراقی حکومت سے کہا ہے کہ وہ ملک سے غیر ملکی افواج کے انخلا کے لئے ایک واضح نظام الاوقات وضع کرے،اس سے پہلے عراقی پارلیمنٹ میں سلامتی اور دفاع سے متعلق کمیشن نے وزیراعظم حیدرالعبادی کے نام ایک خط میں ان سے کہا تھا کہ وہ ملک میں امریکی فوج کی موجودگی کے بارے میں بیان دیں اور اپنا موقف واضح کریں،اس درمیان عراق کے ایک  رکن پارلیمنٹ جاسم محمد جعفر نے کہا ہے کہ وزیراعظم حیدرالعبادی نے عراق میں امریکی فوج کی موجودگی کے مسئلے پر امریکی حکام سے بات چیت کی ہے اور عراق سے امریکی فوج کے انخلا کے لئے ایک نظام الاوقات تیار کرنے پر اتفاق رائے ہوگیا ہے۔ مذکورہ عراقی رکن پارلیمنٹ نے کہا ہے کہ وزیراعظم حیدرالعبادی نے امریکی حکام سے کہا ہے کہ عراقی عوام یہ ہرگز  پسند نہیں  کرتے کہ ان کے ملک میں امریکی فوج کا کوئی اڈہ ہو۔
سحر





آپکی رائے



میرا تبصرہ ظاہر نہ کریں
تصویر امنیتی :
Tuesday - 2018 Sep 25