Saturday - 2018 Sep 22
Languages
دوستوں کو بھیجیں
News ID : 192357
Published : 3/3/2018 5:52

عفرین میں ترکی کی فوج اور کرودوں کے درمیان جھڑپیں؛8ترک فوجی ہلاک

شام کے شمالی علاقے عفرین میں جھڑپوں کے دوران 8 ترک فوجی ہلاک جب کہ 13 زخمی ہوگئےہیں ترکی اس علاقہ میں سنی کردوں کو بہمیانہ طور پر قتل کررہا ہے جبکہ سنی کرد بھی اپنی بقا کی جنگ لڑ رہے ہیں کردوں نے شام کی حکومت سے بھی مدد طلب کی ہے۔

382.jpg
ولایت پورٹل:النشرہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق شام کے شمالی علاقے عفرین میں جھڑپوں کے دوران 8 ترک فوجی ہلاک جب کہ 13 زخمی ہوگئےہیں ترکی اس علاقہ میں سنی کردوں کو بہمیانہ طور پر قتل کررہا ہے جبکہ سنی کرد بھی اپنی بقا کی جنگ لڑ رہے ہیں کردوں نے شام کی حکومت سے بھی مدد طلب کرلی ہے، ترک فوجی حکام کا کہنا ہے کہ زخمی فوجیوں کو طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کردیا گیا ہے تاہم بیشتر زخمیوں کی حالت تشویشناک ہے ۔اس سے قبل گزشتہ ماہ بھی شام میں سنی کردوں کے خلاف کارروائی کے دوران ترکی کے 7 فوجی ہلاک ہوئے تھے۔ واضح رہے کہ ترک فوج نے شام کی سرحدی خلاف ورزی کرتے ہوئے عفرین میں سنی کردوں کے خلاف " شاخ زیتون " نامی فوجی آپریشن شروع کررکھا ہے، یہ کارروائی 20 جنوری کو شروع کی تھی جس پر اسے بین الاقوامی سطح پر دباؤ کا بھی سامنا ہے۔
مہر





آپکی رائے



میرا تبصرہ ظاہر نہ کریں
تصویر امنیتی :
Saturday - 2018 Sep 22