Wed - 2018 july 18
Languages
دوستوں کو بھیجیں
News ID : 192360
Published : 3/3/2018 6:17

ہمارے پاس ایسے میزائل ہیں جو دنیا کے کسی ملک کے پاس نہیں:روس

روس کے صدر ولادیمیر پوتین نے کہا ہے کہ روس کے پاس ایسے میزائل موجود ہیں جو کسی دوسرے ملک کے پاس نہیں ہیں یہ میزائل آواز سے 10 گنا رفتار سے اپنے ہدف کو کامیابی سے نشانہ بنا سکتے ہیں۔
385.jpg
ولایت پورٹل:ایٹارٹاس کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ روس کے صدر ولادیمیر پوتین نے کہا ہے کہ روس کے پاس ایسے میزائل موجود ہیں جو کسی دوسرے ملک کے پاس نہیں ہیں اور روس نے ہائپر سونک میزائل کی نئی جنریشن کی تیاری کا آغاز کردیا ہے،ذرائع کے مطابق روسی صدر نے ٹیلی ویژن پر پارلیمنٹ کے دونوں ایوانوں کے مشترکہ اجلاس سے خطاب کے دوران ملک کی جانب سے تیار کردہ میزائلوں سمیت کئی نئے ہتھیاروں کی ویڈیوز دکھائیں، جو بحر اوقیانوس سمیت دنیا میں کہیں بھی استعمال کیے جاسکتے ہیں۔ولادیمیر پوتین نے اپنی 2004 کی ایک تقریر کا حوالہ دیا جس میں ان کا کہنا تھا کہ روس ہتھیاروں کی نئی جنریشن تیار کرے گا، اور ان کے مطابق اب ان کا یہ وعدہ پورا ہوچکا ہے۔پوتین نے کہا کہ پہلے کوئی بھی ہم سے بات تک نہیں کرنا چاہتا تھا اور نہ ہی ہماری بات سننا چاہتا تھا، لیکن اب وہ ہمیں سنیں گے۔ روسی صدر کی اس بات پر وزیر دفاع سرگئی شوئیگو اور وزیر خارجہ سرگئی لاوروف سمیت ایوانوں میں موجود اراکین نے کھڑے ہو کر تالیاں بجائیں۔ان کا کہنا تھا کہ ہائپرسونک میزائل سسٹم آواز سے 20 گنا زیادہ تیزی سے پرواز کر سکتا ہے، جس کے باعث یہ فضائی اور میزائل دفاع کی کسی بھی قسم کے مقابلے میں ناقابل تسخیر ہے، جس کا کوئی ملک موازنہ نہیں کر سکتا،انہوں نے کہا کہ روس نے فضا سے مار کرنے والے نئے چھوٹے میزائل سسٹم ’کِنزال‘ کا تجرباتی استعمال بھی شروع کردیا ہے، جو آواز سے 10 گنا رفتار سے اپنے ہدف کو کامیابی سے نشانہ بنا سکتا ہے۔
مہر





آپکی رائے



میرا تبصرہ ظاہر نہ کریں
تصویر امنیتی :
Wed - 2018 july 18