Tuesday - 2018 Oct. 23
Languages
دوستوں کو بھیجیں
News ID : 192733
Published : 21/3/2018 5:51

داعش نے39ہندوستانی مغوی شہریوں کو قتل کر دیاہے:ہندوستانی وزیر خارجہ

ہندوستانی وزیر خارجہ سشما سوراج نےکہا ہےکہ عراق میں وہابی دہشت گرد تنظیم داعش نے 39 ہندوستانی مغوی شہریوں کو قتل کر دیاہے، جہیں تین سال قبل داعشی دہشت گردوں نے اغوا کیا تھا۔

 24.jpg
ولایت پورٹل:ہندوستانی ذرائع کی رپورٹ کے مطابق ہندوستان کی وزیر خارجہ سشما سوراج نےکہا ہےکہ عراق میں وہابی دہشت گرد تنظیم داعش نے 39 ہندوستانی مغوی شہروں کو قتل کر دیا ہے، مغویوں کو تین سال قبل داعش دہشت گردوں نے اغوا کیا تھا،ہندوستانی ذرائع کے مطابق ہندوستانیوں کے قتل کے بارے میں سشما سوراج نے یہاں کی  پارلیمنٹ کو آگاہ کیا اور بتایا کہ 2014ء میں عراق کے دوسرے بڑے شہر موصل سے ہندوستانی مزدوروں کے ایک گروپ کو اغوا کرلیا گیا تھا۔اغواء کئے جانے والوں میں بیشتر افراد کا تعلق ہندوستانی پنجاب سے تھا انہیں اس وقت اغواء کیا گیا جب وہ موصل شہر کے کشیدہ حالات کے باعث دوسرے شہر منتقل ہو رہے تھے۔ انھوں نے کہا کہ داعشی دہشت گردوں نے تمام مغوی ہندوستانی شہریوں کو ہلاک کردیا ہے۔
مہر




آپکی رائے



میرا تبصرہ ظاہر نہ کریں
تصویر امنیتی :
Tuesday - 2018 Oct. 23