Saturday - 2018 Oct. 20
Languages
دوستوں کو بھیجیں
News ID : 192734
Published : 21/3/2018 6:7

پشاور میں فائرنگ؛ایک ہی خاندان کے پانچ افراد ہلاک

پاکستان میں پشاور کے نواحی علاقے لالہ کلے میں فائرنگ کے نتیجے میں میاں،بیوی اور 2 بچوں سمیت ایک ہی خاندان کے 5 افراد ہلاک ہوگئے۔

undefined
ولایت پورٹل:پاکستانی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستان میں  پشاور کے نواحی علاقے لالہ کلے میں فائرنگ کے نتیجے میں میاں،بیوی اور 2 بچوں سمیت ایک ہی خاندان کے 5 افراد ہلاک ہوگئے۔ نامعلوم افراد کی فائرنگ کے نتیجے میں جاں بحق ہونے والے افراد میں 18ماہ کا بچہ بھی شامل ہے،چمکنی پولیس کے مطابق نواحی علاقہ چمکنی لالہ کلے میں دلخراش واقعہ رونما ہوا ہے اور نامعلوم افراد نے یحییٰ نامی سرکاری ملازم کے گھر میں گھس کر فائرنگ کی جس سے موقع پر ہی یحییٰ ان کی اہلیہ کائنات، 17سالہ سالی عشاء کے علاوہ 18ماہ کا بچہ زوہیب، 5سالہ شعیب ہلاک ہوگئے۔
مہر




آپکی رائے



میرا تبصرہ ظاہر نہ کریں
تصویر امنیتی :
Saturday - 2018 Oct. 20