Thursday - 2018 Dec 13
Languages
دوستوں کو بھیجیں
News ID : 192745
Published : 24/3/2018 19:7

ٹرمپ پوٹین سے ڈرتے ہیں: آحارونوٹ

عبری زبان میں شائع ہونے والے ایک اخبار نے اپنی ایک رپورٹ میں یہ اظہار کیا ہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ روس اپنے ہم منصب ولادمیر پوٹین سے ڈرتے ہیں۔

ولایت پورٹل: رپورٹ کے مطابق عبری زبان میں شائع ہونے والے مشہور اخبار یدیعوت آحارونوٹ نے آج کے اپنے ایک مضمون میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی روس کے صدر ولادمیر پوٹین کو انتخابات میں ایک پھر کامیاب ہونے پر مبارکباد دینے کی داستان کو کچھ الگ ہی انداز میں رقم کیا ہے۔
اس اخبار نے یہ انکشاف کیا ہے کہ ٹرمپ انتظامیہ نے انھیں پوٹین کو مبارکباد پیش کرنے سے منع کیا تھا لیکن انھوں نے پھر بھی ٹیلوفیون کر پوٹین کو مبارکباد پیش کی ہے جس کا صاف مطلب یہ ہے روس کے پاس امریکہ کی بہت سی ایسی خفیہ اطلاعات ہیں کہ اگر روس انھیں منظر عام پر لے آئے تو امریکہ کی عزت کا دیوالیہ نکل سکتا ہے لہذا ٹرمپ نے انتظامیہ کے منع کرنے کے بعد بھی انھیں مبارکباد دی ہے ۔
یاد رہے اس اخبار نے یہ بھی لکھا ہے کہ خود پوٹین بھی اس امر سے واقف ہیں کہ امریکی صدر ان کے کسی بھی تنقید و تبصرے سے جلد گھبرا جاتے ہیں ۔





آپکی رائے



میرا تبصرہ ظاہر نہ کریں
تصویر امنیتی :
Thursday - 2018 Dec 13