Tuesday - 2018 August 14
Languages
دوستوں کو بھیجیں
News ID : 192746
Published : 25/3/2018 5:54

ایران کے بغیر خطہ میں امن نہیں ہوسکتا:کویتی وزیر دفاع

کویت کے وزیردفاع نے کہا ہے کہ علاقے میں سیکورٹی اور سلامتی ایران اور عراق کو ساتھ میں ملائے بغیر ممکن نہیں ہوگی۔

29.jpg
ولایت پورٹل:کویت کے وزیرا‏عظم اور وزیردفاع شیخ ناصر الصباح نے کویت میں ایک سمینار میں تقریر کرتے ہوئے کہاکہ ایران اور عراق کے ساتھ قریبی تعلقات قائم کرکے ہی حقیقی معنی میں خطے میں امن قائم کیا جاسکتاہےاور ایران کے بغیر امن محال ہے،ان کہنا تھا کہ اگر ہمیں اپنے ہمسایوں پر اعتماد نہیں ہوگا تو ہم ہمیشہ تشویش اور پریشانیوں میں مبتلارہیں گے،کویت کے وزیردفاع نے کہا کہ ہمیں اس بات کا اعتراف کرنا ہوگا کہ ایران ایک بڑا ملک ہے اور اس کی درخشاں تاریخ ہے،ان کا کہنا تھا کہ موجودہ سیاسی مسائل وقتی ہیں،کویت کے وزیر دفاع نے کہا کہ ان کا ملک ایران اور عراق کے ساتھ قریبی تعلقات برقرار کرنے اور روابط کو فروغ دینے کے لئے اپنے دیگر اتحادیوں کے ساتھ صلاح و مشورے کررہا ہے۔
سحر




آپکی رائے



میرا تبصرہ ظاہر نہ کریں
تصویر امنیتی :
Tuesday - 2018 August 14