Monday - 2018 Oct. 15
Languages
دوستوں کو بھیجیں
News ID : 192747
Published : 25/3/2018 6:4

فرقہ واریت پھیلانے والے قوم کے دشمن ہیں:جموں کشمیر لبریشن فرنٹ کے سربراہ

ہندوستان کے زیر انتظام کشمیر کے سرکردہ رہنما اور جموں کشمیر لبریشن فرنٹ کے سربراہ محمد یاسین ملک نے وادی میں فرقہ وارانہ اختلاف پھیلانے والوں کو سخت خـبردار کیا ہے۔

30.jpg
ولایت پورٹل:میڈیارپورٹوں کے مطابق مسجد بلال بنڈ لال چوک میں خطاب کرتے ہوئے جموں و کشمیر لبریشن فرنٹ کے چیئرمین محمد یاسین ملک نے کہا ہے کہ وادی میں کچھ مولوی حضرات کی جانب سے سوشل میڈیا پر نفرت انگیز تقاریر اور مواد کی ترویج ہورہی ہے اور یوں مسلمانوں کی صفوں کے اندر انتشار و افتراق پھیلانے کا کام کیا جارہا ہے۔انہوں نے کہا کہ بعض مولوی حضرات اپنی نفرت آمیز تقاریر، ایک دوسرے کی تکفیر، طعن و تشنیع کرکے مسلمانوں کو تقسیم در تقسیم کرنے کا سبب بن رہے ہیں اور اگر انہیں فورا روکا نہیں گیا تو بڑی تباہی پیش آسکتی ہے۔محمد یاسین ملک کا کہنا تھا کہ علمائے دین اور خطیب حضرات ہمارے سماج کا سب سے قابل احترام طبقہ ہیں لیکن یہ عزت و وقار ان کیلئے ذمہ داریاں بھی ساتھ لئے ہوئے ہے۔انہوں علمائے کرام پر زور دیا کہ وہ اپنی صفوں میں موجود کالی بھیڑوں کی نشاندھی کریں کہ جن کا واحد کام میڈیا خاص طور پر سوشل میڈیا اور مساجد سے نفرت آمیز تقاریر اور مواد پھیلانا رہ گیا ہے۔جموں کشمیر لبریشن فرنٹ کے سربراہ نے مزید کہا کہ ان کالی بھیڑوں کی وجہ سے ملت اسلامیہ کا شیرازہ بکھرجانے اور ہمارے درمیان موجود خلیج مزید گہری ہوجانے کا اندیشہ لاحق ہورہا ہے۔
سحر



آپکی رائے



میرا تبصرہ ظاہر نہ کریں
تصویر امنیتی :
Monday - 2018 Oct. 15