Wed - 2018 Oct. 17
Languages
دوستوں کو بھیجیں
News ID : 192757
Published : 25/3/2018 14:49

یہ لوگ جنت میں نہیں جاسکتے؟

بہت سے لوگوں کی یہ عادت ہوتی ہے کہ وہ جب ایک ساتھ بیٹھتے ہیں تو وہ اپنے مؤمن بھائیوں کی غیبت میں مصروف ہوجاتے ہیں شاید انھیں یہ خیال نہیں رہتا کہ غیبت کرنا مردار کھانے کے مساوی ہے اور مردار کھانے والا جنت میں نہیں جاسکتا۔

ولایت پورٹل: قارئین کرام! اللہ تعالٰی نے کچھ لوگوں پر جنت کو حرام قرار دے رکھا ہے:
۱۔شراب پینے والا
۲۔ربا کھانے والا
۳۔غیبت کرنے والا
بہت سے لوگوں کی یہ عادت ہوتی ہے کہ وہ جب ایک ساتھ بیٹھتے ہیں تو وہ اپنے مؤمن بھائیوں کی غیبت میں مصروف ہوجاتے ہیں شاید انھیں یہ خیال نہیں رہتا کہ غیبت کرنا مردار کھانے کے مساوی ہے اور مردار کھانے والا جنت میں نہیں جاسکتا۔
چنانچہ ہمیں کسی ایسی جگہ نہیں بیٹھنا چاہیئے جہاں مؤمنین کی غیبتیں کی جاتی ہوں اور اگر کوئی غیبت کرنا بھی چاہے تو ہمیں بڑھ کر ٹوک دینا چاہیئے اگر آپ کے سبب کسی مؤمن کی عزت محفوظ ہوجائے تو اللہ تعالٰی شر کے ۷۰ دروازے آپ پر بند کردے گا اور اگر مؤمن کی غیبت کو روک نہ سکے تو اٹھ کر چلے جائیں اور اگر آپ نہ اس بزم سے اٹھ کر گئے اور نہ ہی روکا بلکہ خود شریک ہوگئے تو خداوند عالم غیبت کرنے والے کے حصہ میں غیبت کرنے والے سے ۷۰ گنا زیادہ عذاب لکھے گا۔
منبع :
قصص الله يا داستان هايى از خدا مؤلف: شهيد احمد ميرخلف زاده و قاسم ميرخلف زاده۔



آپکی رائے



میرا تبصرہ ظاہر نہ کریں
تصویر امنیتی :
Wed - 2018 Oct. 17