Tuesday - 2018 Oct. 16
Languages
دوستوں کو بھیجیں
News ID : 192775
Published : 26/3/2018 6:3

صیہونیوں کے ہاتھوں فلسطینیوں کی زرعی اراضی کو شدید نقصان

غاصب صیہونی حکومت کے فوجیوں نے غزہ کی سرحد کے قریب واقع فلسطینیوں کی زرعی اراضی اور مکانات کو تباہ کر دیا۔

14.jpg
ولایت پورٹل:فلسطینی ذرائع کے مطابق اسرائيلی فوجی اتوار کی صبح بلڈوزروں اور فوجی گاڑیوں کے ساتھ خان یونس کے علاقے الفخاری ٹاؤن میں داخل ہو ئے جہاں انہوں نے غزہ کی پٹی کے ساتھ واقع فلسطینیوں کی اراضی کو مسمار کر دیا،خان یونس پر صیہونی فوجیوں کے حملے کے وقت اسرائیلی جنگی طیاروں کو بھی علاقے کی فضاؤں میں پرواز کرتے ہوئے دیکھا گیا،پچھلے چند ہفتوں کے دوران شمالی اور مشرقی غزہ کی سرحدوں کے ساتھ واقع فلسطینی علاقوں پر اسرائیلی فوج کے حملوں میں شدت پیدا ہوئی ہے،اسرائيل نے دھمکی دی ہے کہ وہ غزہ اور مقبوضہ فلسطین کے ساتھ ملنے والی سرحدوں پر فلسطینیوں کے ہفتے وار مظاہروں کو تشدد کے ذریعے کچل دے گا،امریکی صدر ٹرمپ کی جانب سے بیت المقدس کو اسرائیل کا دارالحکومت تسلیم کیے جانے کے اعلان کے بعد سے فلسطینی عوام، ہر جمعے کو غزہ اور مقبوضہ فلسطین کی سرحدوں پر اسرائیل کے توسیع پسندانہ اقدامات کے خلاف مظاہرے کرتے ہیں۔
سحر





آپکی رائے



میرا تبصرہ ظاہر نہ کریں
تصویر امنیتی :
Tuesday - 2018 Oct. 16