Friday - 2018 August 17
Languages
دوستوں کو بھیجیں
News ID : 192776
Published : 26/3/2018 6:9

افغانستان میں صرف چوبیس گھنٹوں میں63 طالبان دہشت گرد ہلاک

افغانستان میں 24 گھنٹوں کے دوران سکیورٹی فورسز نے 63 طالبان دہشت گردوں کو ہلاک کردیا ہے۔

15.jpg
ولایت پورٹل:افغان ذرائع ابلاغ کی رپورٹ کے مطابق افغانستان میں 24 گھنٹوں کے دوران  سکیورٹی فورسز نے 63 طالبان دہشت گردوں کو ہلاک کردیا ہے،اطلاعات کے مطابق نوروز کے موقع پر کابل یونیورسٹی اور علی آباد اسپتال کے نزدیک خود کش دھماکے اورہلمند میں کار بم دھماکے کے بعد سے سکیورٹی فورسز نے افغانستان میں سرچ آپریشن کا فیصلہ کیا تھا جسے عملی جامہ پہناتے ہوئے  صرف 24 گھنٹوں کے دوران دہشت گردوں کی کمین گاہوں کو نشانہ بنایا گیا جس کے نتیجے میں 63 وہابی دہشت گرد ہلاک ہوگئے ہیں۔ افغان وزارت اطلاعات کے ترجمان کا کہنا ہے کہ وہابی دہشت گردوں کا تعاقب جاری رکھیں گے اور وہ جہاں ملیں گے وہیں انہیں ختم کردیں گے، امن کے دشمنوں کو نہتے عوام کے قتل عام کی اجازت نہیں دی جائے گی، 24 گھنٹے کے دوران آپریشن میں 63 دہشت گردوں کو منطقی انجام تک پہنچادیا ہے جن میں داعش کے  14 وہابی دہشت گرد بھی شامل ہیں۔
مہر





آپکی رائے



میرا تبصرہ ظاہر نہ کریں
تصویر امنیتی :
Friday - 2018 August 17