Saturday - 2018 August 18
Languages
دوستوں کو بھیجیں
News ID : 192800
Published : 27/3/2018 13:31

ہندوستان میں دو صحافی قتل

ہندوستان میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران دو مختلف واقعات میں دو صحافیوں کو گاڑی اور ٹرک کے ذریعے کچل کرہلاک کردیا گیا ۔

21.jpg
ولایت پورٹل:ہندوستانی میڈیا کے مطابق اخبار کے رپورٹر نوین نیسچل اپنے ساتھی صحافی وجے سنگھ کے ہمرا موٹرسائیکل میں بہار کے دارالحکومت پٹنہ سے 50 میل کے فاصلے پر بھوجپور جا رہے تھے کہ  انھیں نشانہ بنایا گیا،پولیس کا کہنا تھا کہ مقتول صحافی کے بھائی کی جانب سے شکایت پر گاؤں کے سابق سربراہ محمد ہارسو کو گرفتار کیا گیا ہے،دوسرا واقعہ ریاست مدھیا پردیش میں پیش آیا جہاں ٹی وی سے منسلک صحافی سندیپ شرما پر ٹرک چڑھا کر کچل دیا گیا،قتل ہونے والے شرما ریت بجری کی غیرقانونی تجارت کے حوالے سے اپنے ٹی وی کے لیے تفتیشی رپورٹ بنا رہے تھے،مقتول صحافی کے بھتیجے وکاس پروہیت نے پولیس میں درج شکایت میں کہا کہ صحافی نے ضلعی انتظامیہ کو آگاہ کیا تھا کہ انھیں ریت مافیا قتل کرسکتی ہے،شرما کو کچلنے کی ویڈیو ریاستی دارالحکومت بھوپال میں وائرل ہوگئی تھی جس میں واضح طور پر دیکھا جاسکتا ہے کہ شرما سڑک کے کنارے پیدل جارہے ہیں اور ایک ٹرک آکر ان کو کچل دیتا ہے،مقامی میڈیا کے مطابق شرما نے پولیس عہدیداروں اور ریت کے غیرقانونی تاجروں کے درمیان تعلق کو بے نقاب کیا تھا،یاد رہے کہ ہندوستان میں 2017 میں 3 صحافیوں کو قتل کیا گیا تھا۔
سحر





آپکی رائے



میرا تبصرہ ظاہر نہ کریں
تصویر امنیتی :
Saturday - 2018 August 18