Thursday - 2018 August 16
Languages
دوستوں کو بھیجیں
News ID : 192805
Published : 27/3/2018 15:37

بہار کے شہر اورنگ آباد میں فرقہ وارانہ فساد

بہار کے اورنگ آباد شہر میں گزشتہ شب ہندوؤں نےمذہبی جلوس صدر اسپتال سےنکالاجس میں 300 سے 400 موٹر سائیکل سوارسروں پر بھگوا پٹی باندھے اور ہاتھوں میں تلوارلئے قابل اعتراض نعرےلگا رہے تھے جس پر محلے کے لوگوں نے اعتراض کیاتودونوں فریقوں کے درمیان پتھر بازی شروع ہوگئی۔

1.png
ولایت پورٹل:بہار کے اورنگ آباد شہر میں گزشتہ شب ہندوؤں نےصدر اسپتال سےمذہبی جلوس نکالاجو مسلم اکثریتی علاقوں سے ہوتے ہوئے شہر کے نواڈیہہ محلے پہنچا۔ جلوس کے ساتھ 300 سے 400 موٹر سائیکل سوارسروں پر بھگوا پٹی باندھے اور ہاتھوں میں تلواریں لئے قابل اعتراض نعرےلگا رہے تھے جس پر محلے کے لوگوں نے اعتراض کیاتودونوں فریقوں کے درمیان پتھر بازی شروع ہوگئی،شر پسندوں نےمسلمانوں کےگھروں کو دستی بموں سے نشانہ بنانا شروع کردیااورمقامی رہنما نورالہدیٰ خان کے گھر میں گھس کر انہیں تشدد کا نشانہ بنایانیزعنایت مسجد،عیدگاہ و قبرستان کی بے حرمتی کی بعد ازاں جلوس میں شامل شرپسندوں نے شہر کے صدر بازار کا رخ کیا جہاں مسلمانوں کی دکانوں کو نذرِ آتش کرنے کا سلسلہ شروع کردیا،واضح ہو کہ محض 250 میٹر پر اورنگ آباد تھانہ اوراس سے کم فاصلے پر ایس پی اور ڈی ایم کا دفتر اور رہائش گاہ واقع ہونے کے باوجودشر پسند وں نےگھنٹوں شہر میں ہنگامہ ،آتشزنی اور لوٹ مار کا بازار گرم کئے رکھا،اورنگ آباد ضلع سے تعلق رکھنے والے پٹنہ ہائی کورٹ کے سینئر وکیل محمد غیاث الدین خان نظامی نے الزام عائد کیا کہ بی جے پی اور نتیش کمار مل کر منصوبہ بند طریقے سے ریاست کا ماحول خراب کرنے میں مصروف ہیں،انہوں نے سوال کیاکہ’’آخر کیسے انتظامیہ نے بغیر مناسب پولیس دستہ کی تعیناتی کے اتنی بڑی تعداد میں مذہبی جلوس کو نکلنےکی اجازت دیْ؟انہوں نے کہا کہ جلوس کے ساتھ تعینات پولیس اہلکاروں  اور ضلع کے سینئر افسران کے کردار کی غیر جانبدارانہ تحقیقات ہونی چاہئے،بہار کے لوگ امن وبھائی چارے کے ماحول کو پسند کرتے ہیں وہ فرقہ وارانہ سازش کوکسی قیمت کامیاب نہیں ہونے دینگے،حالات کے پیش نظر ضلع انتظامیہ نے پولیس کی کثیرتعداد اور گشتی ٹیمیں مختلف علاقوں میں تعینات کردیں تاہم حالات کشیدہ مگر کنٹرول میں ہیں۔
اعتماد




آپکی رائے



میرا تبصرہ ظاہر نہ کریں
تصویر امنیتی :
Thursday - 2018 August 16