Tuesday - 2018 August 14
Languages
دوستوں کو بھیجیں
News ID : 192819
Published : 28/3/2018 6:0

آل سعود کی شام کو حزب اللہ اور ایران کے ساتھ تعلقات توڑنے کی پیشکش:سید حسن نصر اللہ

سعودی حکام نے ایران اور حزب اللہ سے تعلقات توڑنے کے عوض حکومت شام کو مالی امداد دینے اور دہشت گرد گروہوں کی حمایت ترک کرنے کی پیشکش کی تھی۔

1.jpg
ولایت پورٹل:حزب اللہ کے سربراہ سید حسن نصراللہ نے بیروت میں اپنی پارٹی کی الیکشن کمیٹی کے ارکان سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سعودی عرب کی جانب سے شام کو ایران اور حزب اللہ سے تعلقات توڑنے کی پیشکش دو بار کی گئی جس کا مقصد خطے میں اسرائیل کے خلاف تحریک مزاحمت کو کمزور کرنا تھا،سید حسن نصراللہ نے ریاض  پر یمنی فوج کے حالیہ میزائل حملوں کے بارے میں کہا کہ یہ میزائل اپنے ہدف پر لگے ہوں یا نہ لگے ہوں، ان میزائلوں کا ریاض تک پہنچ جانا یمنی فوج کی غیر معمولی فوجی کامیابی ہے،انہوں نے کہا کہ یمنی فوج کی طاقت کا سعودی جارحیت سے پہلے والی اس کی طاقت کے ساتھ کوئی موازنہ نہیں کیا جاسکتا،سید حسن نصراللہ نے کہا ہے کہ حزب اللہ پورے سیاسی اور اخلاقی اطمینان کے ساتھ الیکشن میں حصہ لے گی اور ہمیں اپنے اتحاد کی کامیابی کا پورا یقین ہے،انہوں نے کہا کہ ہمارے مخالفین کے پاس سعودی عرب اور امریکہ کو خوش کرنے اور ہمیں بدنام کرنے کے سوا  کہنے کو کچھ نہیں۔
سحر




آپکی رائے



میرا تبصرہ ظاہر نہ کریں
تصویر امنیتی :
Tuesday - 2018 August 14