Thursday - 2018 Dec 13
Languages
دوستوں کو بھیجیں
News ID : 192851
Published : 29/3/2018 6:33

یمنی فوج اور عوامی رضاکاروں کی کاروائی میں متعدد سعودی کارندے ہلاک

یمنی فوج کے ذرائع کا کہنا ہے کہ سیکیورٹی فورسز اور عوامی رضاکاروں نے سعودی عرب کے حمایت یافتہ دہشت گردوں کے خلاف ایک بے مثال کارروائی کرکے متعدد کرایے کے فوجیوں کو ہلاک یا زخمی کردیا ہے۔

17.jpg
ولایت پورٹل:اسپوٹنک نیوز کی رپورٹ کے مطابق صوبہ تعز کے علاقے ''مقبنہ'' علاقہ میں یمنی سرکاری فوج اور عوامی رضاکا فورسز نے سعودی عرب کے حمایت یافتہ دہشت گردوں کے خلاف ایک منفرد کارروائی کرکے متعدد کرایے کے اہلکاروں کو ہلاک کردیا ہے،یمنی سرکاری فوج کا کہنا ہے کہ سعودی کرایے کے فوجیوں کے خلاف آپریشن میں کئی اہلکار ہلاک یا زخمی ہوگئے ہیں جبکہ ایک بکتر بند گاڑی بھی تباہ کردی گئی ہے،یمنی فوج کے ذرائع کے مطابق سرکاری فوج اور عوامی رضاکار فورسز نے جنوب مغربی یمن کے ساحلی علاقوں میں بھی آل سعود کے کرایے کے فوجیوں کے خلاف کارروائی کی ہے جس کے نتیجے میں دسیوں اہلکار ہلاک یا زخمی ہوگئے ہیں،یمنی فورسزنے ''حمیر'' اور ''السود'' نامی پہاڑی علاقوں میں موجود سعودی فوجی ٹھکانوں پر گولہ باری کی ہے جس سے کئی خفیہ ٹھکانے تباہ ہوگئے ہیِں،دوسری طرف سعودی لڑاکا طیاروں نے صوبہ حجہ کے ''میدی'' اور ''حرض'' نامی علاقوں پر 18 بار شدید بمباری کی ہے، تاہم کسی قسم کا کوئی جانی نقصان نہیں ہوا ہے،خیال رہے کہ سعودی عرب، امریکہ کی حمایت سے اپنے اتحادیوں کے ساتھ مل کر دو ہزار پندرہ سے یمن کو اپنی وحشانہ جارحیت کا نشانہ بنائے ہوئے ہے جس میں اب تک دسیوں ہزار یمنی عام شہری شہید و زخمی جبکہ لاکھوں کی تعداد میں بے گھر ہو چکے ہیں۔
تسنیم





آپکی رائے



میرا تبصرہ ظاہر نہ کریں
تصویر امنیتی :
Thursday - 2018 Dec 13