Tuesday - 2018 August 14
Languages
دوستوں کو بھیجیں
News ID : 192853
Published : 29/3/2018 7:49

دمشق پر دہشتگردوں کا راکٹ حملہ؛27 افراد ہلاک

مغرب خاص طور سے امریکی حمایت یافتہ دہشت گردوں نے شام کے دارالحکومت دمشق پر راکٹوں سے حملہ کیا ہے جس کے نتیجے میں پچاسی افراد جاں بحق و زخمی ہو گئے۔

19.jpg
ولایت پورٹل:روس کی وزارت دفاع نے منگل کی رات اعلان کیا کہ دہشت گردوں نے شام کے دارالحکومت دمشق پر راکٹوں سے حملہ کر دیا جس کے نتیجے میں ستّائیس افراد جاں بحق اور اٹھّاون دیگر زخمی ہو گئے،روس کی وزارت دفاع کے بیان کے مطابق غوطہ شرقی میں موجود دہشت گردوں نے منگل کو دمشق کے رہائشی علاقے پر راکٹوں سے حملہ کیا،روس کی وزارت دفاع کے بیان میں آیا ہے کہ مشرقی غوطہ کے نوّے فیصد علاقوں کو دہشت گردوں کے وجود سے پاک کر دیا گیا ہے اور نقل مکانی کرنے والے دوبارہ اپنے گھروں کو لوٹ رہے ہیں،روس کی وزارت دفاع نے اعلان کیا ہے کہ مشرقی غوطہ میں دہشت گردوں کے قبضے سے آزاد کرائے جانے والے علاقے سے شامی فوج دہشت گردوں اور بارودی سرنگوں کا تیزی کے ساتھ صفایا کر رہی ہے۔
سحر





آپکی رائے



میرا تبصرہ ظاہر نہ کریں
تصویر امنیتی :
Tuesday - 2018 August 14