Tuesday - 2018 August 14
Languages
دوستوں کو بھیجیں
News ID : 192855
Published : 29/3/2018 7:13

یمن میں جاری جنگ کی وجہ سے دو لاکھ بچے تعلیم سے محروم: یونیسیف

یمن میں اب ایک پوری کی پوری نسل کا مستقبل تاریک ہوگیا ہے کیونکہ ان کی تعلیم تک یا تو محدود رسائی ہے یا پھر بالکل نہیں۔

21.jpg
ولایت پورٹل:یونیسیف کی ایک رپورٹ کے مطابق اس طرح اب اسکولی تعلیم ترک کرنے والے بچوں کی جملہ تعداد 20 لاکھ ہوچکی ہے جو یقینا ایک تشویشناک بات ہےجنگ کی وجہ سے بچوں کو مجبوراً اپنی اسکولی تعلیم ترک کرنا پڑ رہا ہے،اس طرح یمن میں اب ایک پوری کی پوری نسل کا مستقبل تاریک ہوگیا ہے کیونکہ ان کی تعلیم تک یا تو محدود رسائی ہے یا پھر بالکل نہیں،یونیسیف کیلئے یمن کے نمائندہ میڑیکسیل ریلانو نے یہ بات بتائی،انہوں نے کہا کہ حالات اتنے خراب ہیں کہ جو بچے اسکول جاتے ہیں ان کا اسکول تک جانے کا سفر بھی انتہائی خطرناک ہوچکا ہے اور یہ بھروسہ ہی نہیں رہا کہ اسکول جاتے وقت یا واپس آتے وقت وہ زندہ بھی رہیں گے یا نہیں۔ علاوہ ازیں اپنے بچوں کی زندگی کو لاحق خطرات کی وجہ سے متعدد والدین نے انہیں اسکول بھیجنا ہی چھوڑ دیا ہے،اعلیٰ تعلیم کا حصول نہ ہونے کی وجہ سے خطرناک متبادل اختیار کررہے ہیں جیسے بچے اور بچیوں کی سن بلوغت سے قبل ہی شادی، بچہ مزدوری اور جنگ میں لڑنے کیلئے بھرتی۔ یونیسیف نے مزید بتایا کہ 2015ء سے اب تک 2419 بچوں کو مسلح گروپس نے لڑائی لڑنے کیلئے بھرتی کیا ہے،دوسری طرف مزید 4.5 ملین بچوں کو بھی سرکاری اسکول تک رسائی مشکل ہوجائے گی کیونکہ اسکولوں کے ٹیچروں کو گذشتہ ایک سال سے تنخواہیں ادا نہیں کی گئی ہیں۔
اعتماد





آپکی رائے



میرا تبصرہ ظاہر نہ کریں
تصویر امنیتی :
Tuesday - 2018 August 14