Wed - 2018 Oct. 17
Languages
دوستوں کو بھیجیں
News ID : 192873
Published : 29/3/2018 18:53

اسلام کی نظر میں انسانی حقوق

امام سجاد علیہ السلام نے فرمایا: پڑوسی کی عدم موجودگی میں اس کے سامان کی حفاظت کرو اور اس کی موجودگی میں اس کا احترام کرو، مظلومیت کی حالت میں اس کی مدد کرو، اس کےعیوب کو ظاہر نہ کرو، جب بھی اس کی برائی دیکھو تو اس پر پردہ ڈال دو، جب بھی تمہیں معلوم ہوکہ وہ تمہاری خیرخواہی کو قبول کرلےگا تو مخفی حالت میں اس کو نصیحت کرو۔

ولایت پورٹل: ہر دور کے تمام انسانوں کے لئے اس وقت دین اسلام کا کمال اورا س کا جامع ہونا ظاہرہوتا ہےکہ جب ہم انسانی حقوق کے بارے میں دینی تعلیمات کی طرف توجہ دیتے ہیں۔ بنابریں یہاں پراس بارے میں کچھ روایات کا جائزہ لیا جاتا ہے:
دینی بھائیوں کےحقوق کا لحاظ کرنا
ایک شخص نےامیرالمؤمنین علیہ السلام کی خدمت میں عرض کیا: یا امیرالمؤمنین! مجھے اپنے بھائیوں کے بارے میں خبردیں۔  توآپ نے فرمایا: تیرے بھائی دو قسم کے ہیں: قابل اعتماد بھائی اور غیرقابل اعتماد بھائی۔  قابل اعتماد بھائی، انسان کے جسم کے ہاتھوں اورخاندان کی طرح ہیں اور اس طرح کے بھائی، نایاب ہوتے ہیں۔ لیکن غیرقابل اعتماد بھائی وہ ہیں کہ جو تمہارے لئے زیادہ فائدہ نہیں پہونچا سکتے لہذا تم بھی ان سے زیادہ ان سے طلب نہ کرو۔ بلکہ تمہارے ساتھ  اگر وہ نرمی اور میٹھی زبان سے پیش آتے ہیں تو تم بھی ان کے ساتھ نرمی اورمیٹھی زبان سے پیش آو۔(الکافی، ج2، س248- 249)۔
مظلومین کےحقوق کا خیال رکھنا
زرارہ کہتے ہیں کہ میں بکیرکے ہمراہ امام باقر علیہ السلام کی خدمت میں پہنچا اورعرض کیا: ہم افراد کے ساتھ دوستی میں کچھ معیارقراردیتے ہیں: جو بھی ولایت کےمسئلے میں ہمارے ساتھ ہو خواہ وہ علوی ہو یا غیرعلوی تو ہم ان سے دوستی کرتے ہیں اورجو بھی ہمارے مخالف ہو ہم اس سے اظہاربرائت کرتے ہیں۔ امام باقرعلیہ السلام نے فرمایا: اے زرارہ، تمہاری بات سے زیادہ اللہ کا کلام زیادہ سچا ہے۔:«إِلاَّ الْمُسْتَضْعَفينَ مِنَ الرِّجالِ وَ النِّساءِ …»۔(سوره نساء، آیه 98)۔
پڑوسیوں کے حقوق
امام سجاد علیہ السلام نے فرمایا: پڑوسی  کی عدم موجودگی میں اس کے سامان کی  حفاظت کرو اور اس کی موجودگی میں اس کا احترام کرو، مظلومیت کی حالت میں اس کی مدد کرو، اس کےعیوب کو ظاہر نہ کرو، جب بھی اس کی برائی دیکھو تو اس پر پردہ ڈال دو، جب بھی تمہیں معلوم ہوکہ وہ تمہاری خیرخواہی کو قبول کرلےگا تو مخفی حالت میں اس کو نصیحت کرو، سختیوں کے وقت اسے تنہا مت چھوڑو، اس کی لغزشوں اورگناہوں کومعاف کردو اور اس سے کرم کے ساتھ پیش آؤ۔ (الفقیه، ج2، ص623)
امام کاظم علیہ السلام نے فرمایا: ہمسایہ سےحسن سلوک کرو اگر وہ تمہیں آزار و اذیت  بھی پہنچائے بلکہ صبر و شکیبائی کا مظاہرہ کرو ۔ ( الکافی، ج2، ص668)۔

 


آپکی رائے



میرا تبصرہ ظاہر نہ کریں
تصویر امنیتی :
Wed - 2018 Oct. 17