Tuesday - 2018 Dec 11
Languages
دوستوں کو بھیجیں
News ID : 192875
Published : 30/3/2018 6:55

مشرقی غوطہ میں اسرائیلی ہتھیاروں کے گودام برآمد

شامی فوج کا کہنا ہے کہ مشرقی غوطہ کے علاقے حرستا سے بڑی مقدار میں اسرائیلی ساخت کے ہتھیار اور بارودی مواد بر آمد کرلیا گیا ہے۔

23.jpg
ولایت پورٹل:تفصیلات کے مطابق شام کی فوج کا کہنا ہے کہ اسرائیلی ساخت خطرناک ہتھیار اور بارودی مواد زیر زمین کئی ٹنلوں سے برآمد ہوئے،شامی فوج اور عوامی رضاکار فورسز نےمشرقی غوطہ کے علاقے حرستا میں آپریشن کلین اپ کے دوران رہائشی علاقوں میں کئی پیچیدہ اور لمبی ٹنلوں کا سراغ لگا کر ان کو اپنے قبضے میں لے لیا،اس سے قبل بھی شام کی فوج نے اسرائیلی، امریکی اور  یورپی ساخت کے ہتھیاروں کے کئی گوداموں پر قبضہ کیا تھا،شامی فوج نے شامی عوام کی حمایت سے 26 فروری سے مشرقی غوطہ کو دہشت گردوں کے ناپاک وجود سے پاک و صاف کرنے کی کارروائی شروع کی ہے ۔
تسنیم




آپکی رائے



میرا تبصرہ ظاہر نہ کریں
تصویر امنیتی :
Tuesday - 2018 Dec 11