Tuesday - 2018 Dec 11
Languages
دوستوں کو بھیجیں
News ID : 192876
Published : 30/3/2018 7:0

ہماری فوج جنگ کے لیے تیار نہیں ہے:صیہونی فوجی حکام کا اعتراف

اسرائیل کے فوجی حکام نے اعتراف کیا ہے کہ بری افواج بالخصوص آرمرڈ فورس جنگ کیلئے تیار نہیں۔

24.jpg
ولایت پورٹل:صیہونی ذرائع ابلاغ نے نقل کیا ہے کہ اسرائیل کے فوجی حکام نے اعتراف کیا ہے کہ بری افواج بالخصوص آرمرڈ فورس جنگ کیلئے تیار نہیں،اطلاعات کے مطابق اسرائیل عبرانی ریڈیو پر نشر کی گئی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ وزارت دفاع کے شعبہ کنٹرول کی طرف سے کہا گیا ہے کہ آرمرڈفورسز اور بری فوج موجودہ حالات میں جنگ کیلئے تیار نہیں ہیں۔رپورٹ کے مطابق اسرائیلی آرمرڈ فورسز نے جنگ کیلئے کسی قسم کی حکمت عملی وضع نہیں کی، جس طرح کی پلاننگ اور منصوبہ بندی کی ضرورت ہے وہ نہ ہونے کے باعث آرمرڈ فورس جنگ کیلئے تیار نہیں۔رپورٹ میں مزید کہا گیا ہے کہ اسرائیلی فوج کو پیشہ ور معیاری افرادی قوت کی بھی قلت ہے، اسرائیل کے لڑاکا بریگیڈ میں پیشہ ور اور تربیت یافتہ فوجیوں کی تعداد بہت کم ہے۔
مہر





آپکی رائے



میرا تبصرہ ظاہر نہ کریں
تصویر امنیتی :
Tuesday - 2018 Dec 11