Monday - 2018 Oct. 22
Languages
دوستوں کو بھیجیں
News ID : 192878
Published : 30/3/2018 7:16

لیبیا میں القاعدہ کا اہم کمانڈر ہلاک

لیبیا میں امریکہ کے فضائی حملے میں وہابی دہشت گرد تنظیم القاعدہ کے سینیئر کمانڈر موسی ابو داؤد سمیت دو دہشت گرد ہلاک ہوگئے ہیں۔

26.jpg
ولایت پورٹل:ایسوسی ایٹڈ پریس کی رپورٹ کے مطابق لیبیا میں امریکہ کے فضائی حملے میں وہابی دہشت گرد  تنظیم القاعدہ کے سینیئر کمانڈر موسی ابو داؤد سمیت  دو دہشت گرد ہلاک ہوگئے ہیں،امریکی وزارت دفاع پینٹاگون سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ امریکہ نے لیبیا کے علاقے اُوباری میں واقع دہشت گردوں کی کمین گاہوں پر فضائی حملہ کیا جس کے نتیجے میں القاعدہ کے سینیئر رہنما موسی ابو داؤد اپنے ساتھی دہشت گرد کے ہمراہ ہلاک ہوگئے،موسی ابو داؤد نوجوانوں کی ذہن سازی کیا کرتا تھا اور انہیں دہشت گردی کی تربیت فراہم کرنے کا بھی ذمہ دار تھا،افریقہ میں امریکی کمانڈر نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ لیبیا میں کئی گئی فضائی کارروائی امریکہ کا اس سال میں یہ دوسرا فضائی حملہ تھا جس میں توقع کی مطابق کامیابی ملی جب کہ یہ پہلی کارروائی تھی جس میں القاعدہ دہشت گردوں کو نشانہ بنایا گیا،عرب ذرائع کے مطابق اسلام میں عدم استحکام پیدا کرنے کے سلسلے میں امریکہ کو سعودی عرب کا بھر پور تعاون حاصل ہے۔
مہر





آپکی رائے



میرا تبصرہ ظاہر نہ کریں
تصویر امنیتی :
Monday - 2018 Oct. 22