Saturday - 2018 Dec 15
Languages
دوستوں کو بھیجیں
News ID : 193037
Published : 10/4/2018 4:13

ہماچل پردیش میں اسکول بس حادثہ کا شکار؛27 بچوں سمیت30 افراد ہلاک

ہندوستان کی ریاست ہماچل پردیش میں اسکول بس کھائی میں گرنے کے نتیجے میں 27 بچوں سمیت 30 افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔

ولایت پورٹل:ہندوستانی ذرائع ابلاغ کی رپورٹ کے مطابق ہندوستان کی ریاست ہماچل پردیش میں اسکول بس کے کھائی میں گرنے کے نتیجے میں 27 بچوں سمیت 30 افراد ہلاک ہوگئے ہیں، ہندوستان کی ریاست ہماچل پردیش کے ضلع کنگرا میں اسکول بس 200 فٹ گہری کھائی میں جاگری جس کے نتیجے میں  27 طالب علم سمیت 30 افراد ہلاک ہوگئے،واقعے کے فوراً بعد ریسکیو ٹیموں نے جائے حادثہ  پر پہنچ کر لاشوں اور زخمیوں کو اسپتال منتقل کیا جہاں اسپتال انتظامیہ کے مطابق  زخمی ہونے والے بعض بچوں کی حالت انتہائی تشویشناک ہے،پولیس کے مطابق حادثے کا شکار ہونے والی بس وزیر رام میموریل اسکول کی تھی اور ہلاک ہونے والوں بچوں کی عمریں 10 سال سے کم تھیں جب کہ بس ڈرائیورسمیت 2 اساتذہ بھی حادثے میں ہلاک ہوئے ہیں۔
مہر





آپکی رائے



میرا تبصرہ ظاہر نہ کریں
تصویر امنیتی :
Saturday - 2018 Dec 15