Wed - 2018 Sep 19
Languages
دوستوں کو بھیجیں
News ID : 193038
Published : 10/4/2018 4:31

تہران میں جوہری مصنوعات کی نمائش

سلامی جمہوریہ ایران کے صدر ڈاکٹر حسن روحانی کی موجودگی میں پیر کی صبح جوہری صنعت کے مختلف شعبوں میں ۸۳ نئی جوہری مصنوعات کی تقریب رونمائی منعقد ہوئی۔

ولایت پورٹل:۹اپریل کو ایران میں جوہری ٹیکنالوجی کا قومی دن منایا جاتاہے  اور اسی مناسبت سے پیر کی صبح دارالحکومت تہران میں قومی جوہری ٹیکنالوجی کی بارہویں سالگرہ کے موقع پر ایک پروقار تقریب منعقد ہوئی جس میں ایران کے صدر، وزراء، پارلیمنٹ کے اراکین، اہم شخصیات اور غیر ملکی نمائندوں سمیت عوام کی ایک بڑی تعداد نے بھی شرکت کی، ڈاکٹر حسن روحانی نے اس تقریب کے موقع پر ایران کے جوہری توانائی کے ادارے کے سربراہ علی اکبر صالحی کے ساتھ جوہری مصنوعات کی نمایش کا بھی افتتاح کیا اوراس شعبے میں ایرانی ماہرین کی کامیابیوں اور مہارت سے مکمل آگاہی حاصل کی۔ایرانی جوہری ماہرین اور سائنسدانوں کی تیار کردہ ان مصنوعات میں سینٹری فیوج مشینیں، علیحدہ کرنے والے آلات، ریڈیو میڈیسن، اور مختلف دیگر مصنوعات شامل ہیں۔اس موقع پر ایران کے جوہری توانائی کے ادارے کے سربراہ علی اکبر صالحی نے ایٹمی معاہدے پر ایران کے کاربند رہنے پر تاکید کرتے ہوئے کہا کہ ایٹمی معاہدے کے بعض فریقوں نے  معاہدے کے مطابق عمل نہیں کیا جس کے نتیجے میں بے اعتمادی کی دیوار ابھی بھی کھڑی ہے،جوہری توانائی ادارے کے سربراہ علی اکبر صالحی نے کہا کہ ایران بدستور ایٹمی معاہدے کی پابندی کر رہا ہے لیکن دیگر فریقوں کی جانب سے خلاف ورزی کی گئی تو اسلامی جمہوریہ ایران بھی اپنی خارجہ پالیسی کے تین اصولوں کی بنیاد پر ضروری فیصلہ کرے گا اور اپنے مفادات کا تحفظ کرے گا۔انھوں نے کہا کہ ایران کے بدخواہوں کی زبانی دھمکیوں اور پروپیگنڈوں سے ایرانی قوم کے عزم و ارادے پر کوئی اثر نہیں پڑے گا۔ایران میں نو اپریل کی تاریخ ایران میں جوہری ٹیکنالوجی کے قومی دن سے مناسبت رکھتی ہے اور اس دن ایران کے جوہری سائنسدانوں اور ماہرین کی خدمات اور قابل فخر کارناموں کو خراج تحسین پیش کیا جاتاہےاسی طرح یزد کے اردکان مرکز کا تیار کردہ پہلا یلوکیک پیر کے دن ڈاکٹر حسن روحانی کے حکم سے اصفہان کے یو سی ایف مرکز میں منتقل کیا گیا۔ایران کے صدر ڈاکٹر حسن روحانی نے ایک تقریب میں ویڈیو کانفرنس کے ذریعے اردکان کے کارخانے میں تیار کیا جانے والا یلوکیک اصفہان کے یو سی ایف مرکز میں منتقل کئے جانے کی ہدایات جاری کیں۔
سحر




آپکی رائے



میرا تبصرہ ظاہر نہ کریں
تصویر امنیتی :
Wed - 2018 Sep 19