Wed - 2018 Sep 19
Languages
دوستوں کو بھیجیں
News ID : 193039
Published : 10/4/2018 4:41

آئندہ تین ماہ کے اندر سلمان کی جگہ بن سلمان ہوں گے مسند بادشاہت پر:سعودی عرب کے ایک سیاسی سرگرم رکن

سعودی عرب کے ڈکٹیٹر ولیعہد محمد بن سلمان آئندہ تین ماہ تک اپنے باپ کی جگہ سعودی عرب کےبادشاہ بن جائیں گے انھیں بادشاہت تک پہنچانے میں امریکی صدر ٹرمپ اور اس کے یہودی داماد جیرڈ کوشنر کا اہم کردار ہے۔

ولایت پورٹل:العالم نیوزچینل کی رپورٹ کے مطابق سعودی عرب کے ایک سیاسی سرگرم رکن نے سماجی رابطہ کی ویب سائٹ ٹوئیٹر پر اعلان کیا ہے کہ سعودی عرب کے ڈکٹیٹر ولیعہد محمد بن سلمان  آئندہ تین ماہ تک اپنے باپ کی جگہ سعودی عرب کےبادشاہ بن جائیں گے انھیں بادشاہت تک پہنچانے میں امریکی صدر ٹرمپ اور اس کے یہودی داماد جیرڈ کوشنر اہم کردار اد کررہے ہیں،اس سے قبل سعودی عرب کے شہزادہ خالد بن فرحان نے بھی اعلان کیا تھا کہ امریکہ اور اسرائیل نے سعودی عرب کے ولیعہد محمد بن سلمان کے لئے بادشاہت تک پہنچنے کے لئے کچھ شرائط مقرر کئے ہیں اور محمد بن سلمان کے لئے سعودی بادشاہت تک پہنچنے کے لئے ان شرائط کا قبول کرنا ضروری ہے جن میں اسرائیل کے ساتھ سفارتی تعلقات کا قیام اور اس غیر قانونی ریاست کا تحفظ شامل ہیں،عرب ذرائع کے مطابق خلیج فارس کی عرب ریاستوں میں بادشاہ امریکی حمایت سے بنتے ہیں۔ اور امریکی صدرٹرمپ  نے بھی اس سلسلے میں واضح طور پر کہا ہے کہ اگر امریکہ کی حمایت حاصل نہ ہو تو عرب بادشاہ دو ہفتوں تک بھی اقتدار میں باقی نہیں رہ سکتے۔
مہر





آپکی رائے



میرا تبصرہ ظاہر نہ کریں
تصویر امنیتی :
Wed - 2018 Sep 19