Tuesday - 2018 Sep 18
Languages
دوستوں کو بھیجیں
News ID : 193042
Published : 10/4/2018 5:1

ایٹمی معاہدہ پرعمل نہ کرنے والوں کو پچھتانا پڑے گا:صدرایران

اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر حسن روحانی کہا ہے کہ ایران ایک ہفتہ سے کم عرصہ میں مشترکہ ایٹمی معاہدے سے پہلے والی صورتحال میں پلٹنے کی بھر پور صلاحیت رکھتا ہےاور اس صورت میں مشترکہ ایٹمی معاہدے پر عمل نہ کرنے والوں کو پشیمان ہونا پڑے گا۔

ولایت پورٹل:اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر ڈاکٹرحسن روحانی نے قومی ایٹمی ٹیکنالوجی کے دن کی مناسبت سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایران ایک ہفتہ سے کم عرصہ میں مشترکہ ایٹمی معاہدے سے پہلے والی صورتحال  پر پلٹنے کی بھر پور صلاحیت رکھتا ہےاور اس صورت میں مشترکہ ایٹمی معاہدے پر عمل نہ کرنے والوں کو پشیمان ہونا پڑے گاڈاکٹر حسن روحانی نے قومی ایٹمی ٹیکنالوجی کی بارہویں سالگرہ کے موقع پر ایک اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اگر گروپ 1+5 نے مشترکہ ایٹمی معاہدے کی خلاف ورزی اور اسے نقض کرنے کی کوشش کی  تو اس صورت میں انھیں ایران کے منہ توڑ جواب کا سامنا کرنا پڑےگا،ڈاکٹرروحانی نے کہا کہ ایرانی سائنسداں کل کی نسبت آج ایٹمی صنعت میں کہیں زیادہ مہارت رکھتے ہیں اور ہم معاہدے کی روشنی ميں متوقف شدہ امور کو ایک ہفتہ سے بھی کم عرصہ میں دوبارہ اور بہتر شکل میں شروع کرسکتے ہیں،ڈاکٹر حسن روحانی نے مشترکہ ایٹمی معاہدے کو قوی اور مضـوط معاہدہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ مشترکہ ایٹمی معاہدہ کی عمارت تمام خطرات اور زلزلوں کے باوجود اپنی جگہ کھڑی ہے لیکن اگر اس سے ایرانی قوم کو کوئی فائدہ نہ ہوا اور فریق مقابل نے مشترکہ ایٹمی معاہدے پر عمل درآمد نہ کیا تو اس صورت ميں انھیں ایران کے سخت اور منہ توڑ جواب کا سامنا کرنا پڑےگا۔
مہر





آپکی رائے



میرا تبصرہ ظاہر نہ کریں
تصویر امنیتی :
Tuesday - 2018 Sep 18