Monday - 2018 April 23
Languages
دوستوں کو بھیجیں
News ID : 193046
Published : 10/4/2018 6:43

فوجی اقتدار اور دفاعی طاقت کی ضرورت کے سلسلہ میں رہبر معظم کی تاکید(ایک تبصرہ)

رہبر معظم آیۃ اللہ العظمی خامنہ ای نے مسلح افواج کے اعلی کمانڈروں سے ملاقات میں ضرورت کے وقت لازمی امن وسلامتی،عزت و اقتدار، اور طاقت و توانائی سے لیس ہونے کو مسلح افواج کا اصلی ہدف قراردیا-
ولایت پورٹل:رہبر معظم نے ان اہداف کی اہمیت پر تاکید کرتے ہوئے موجودہ دور کو اسلامی جمہوریہ ایران کی عزت و عظمت کا دور قرار دیا اور فرمایا کہ ہمارے دشمن آج، ایران کی بڑھتی ہوئی طاقت سے سخت خطرہ محسوس کر رہے ہیں،آپ نے فرمایا کہ دشمنوں کی تمام تر سازشوں اور ریشہ دوانیوں کے باوجود اسلامی نظام کی طاقت میں دن بہ دن اضافہ ہوتا رہے گا،مسلح افواج کی دفاعی طاقت کے تحفظ پر رہبر انقلاب اسلامی کی تاکید اسٹریٹیجک اہمیت کی حامل ہے۔ آیۃ اللہ العظمی خامنہ ای نے اس سلسلے میں اس سے قبل بھی امام علی کیڈٹ کالج پاسنگ آؤٹ پریڈ سے خطاب کرتے ہوئے اس بات کی جانب اشارہ فرمایا تھا کہ ان دنوں استکبار کی ہم سے مخالفت کی وجہ یہ ہے کہ وہ کہتے ہیں کہ کیوں علاقے پر تمہاری طاقت چھاگئی ہے آپ نے فرمایا کہ یہ اسلامی جمہوریہ ایران کا اقتدار ہے وہ چیز جو ہمارے نقطہ نگاہ سے قومی اقتدار کا عنصر ہے ہمارے دشمنوں کے نقطہ نظر سے مزاحمت کا ایک عامل ہے اور اسی کے خلاف وہ لڑ رہے ہیں،رہبر معظم نے مسلح افواج کے اقتدار کے بارے میں فرمایا کہ کسی بھی ملک کی مسلح افواج کے اقتدار کا سبب صرف پیشرفتہ ہتھیار، تربیت یافتہ جوان اور فوجیوں کی زیادہ تعداد نہیں ہوتی ہے بلکہ معنوی جذبہ، ذمہ داری کا حقیقی ادراک اور مختلف جہتوں پر گہری نظر حکم فرما ہونی چاہیئے،اسلامی جمہوریہ ایران کبھی بھی علاقے میں کشیدگی اور فوجی تنازعے کے درپے نہیں رہا ہے لیکن ایران نے  دشمنوں اور جارحین پر ثابت کردیا ہے کہ جب بھی اور جہاں بھی ضروری ہوگا وہ امن و سلامتی کو درھم برھم کرنے والے عوامل اور عناصر کا ڈٹ کر مقابلہ کرے گا اور اپنی دفاعی طاقت میں اضافے کے لئے کسی سے اجازت بھی نہیں لے گا،اسلامی جمہوریہ ایران نے دھمکیوں کے مقابلے میں اپنی دفاعی طاقت کا تحفظ کرنے کے لئے دو مقاصد کا سنجیدگی سے جائزہ لیا ہے،پہلا مقصد  دفاعی صنعتوں خاص طور پر میزائل کی دفاعی صلاحیت کے شعبے کو  مقامی بنانا ہے کہ جو دفاعی مسئلے میں اسٹریٹیجک اہمیت کا حامل ہے،اور دوسرا مقصد ماہر افرادی قوت کی تربیت اور تعلیم کے جدید ترین میکانزم سے استفادہ اور اس راہ میں تیزی سے قدم بڑھانے کی غرض سے ضروری ترغیب دلانا ہے،ملت ایران کا اقتدار، کہ جس کا ایک حصہ مسلح افواج کی ترقی و پیشرفت میں جلوہ گر ہے، ایک ناقابل انکار حقیقت ہے،سی آئی اے کے سابق سربراہ مائک پمپو کہتے ہیں، ایران ایک طاقتور ملک ہے کہ جس کا علاقے میں وسیع اثر ورسوخ ہے اور وہ ایران سے مقابلے کو تقریبا ناممکن قرار دیتے ہیں،امریکہ کے مشہور نظریہ پرداز نوام چامسکی ایران کے خلاف امریکی الزامات کا ذکر کرتے ہوئے کہتے ہیں امریکہ ایران کو امن کے لئے سب سے بڑا خطرہ سمجھتا ہے جبکہ دنیا کا ماننا ہے کہ امریکہ عالمی امن کے لئے سب سے بڑا خطرہ ہے،اسلامی جمہوریہ ایران ایسی حالت میں اپنی حیات کے چالیسویں برس میں داخل ہوگیا ہے کہ جسے علاقے میں سیاسی، سماجی اور فوجی اعتبار سے طاقتورترین ، موثرترین اور بااثرترین ملک کے طور پر جانا جاتا ہے،گذشتہ چند برسوں کے دوران علاقائی بحرانوں کو کنٹرول کرنے میں اسلامی جمہوریہ ایران کا کردار، ایران کی مسلح افواج کی آمادگی کی اہمیت اور پوزیشن کو واضح کردیتا ہے۔
سحر




آپکی رائے



میرا تبصرہ ظاہر نہ کریں
تصویر امنیتی :
Monday - 2018 April 23