Monday - 2018 April 23
Languages
دوستوں کو بھیجیں
News ID : 193062
Published : 11/4/2018 4:12

پاراچنار میں خطرناک دہشتگرد گروہ گرفتار

پاکستانی سیکیورٹی فورسز نے پارا چنار میں دہشتگردی کے تین بڑے واقعات میں ملوث گروہ گرفتار کرلیا ہے۔

ولایت پورٹل:پاکستان کو فسادیوں سے پاک کرنے کیلئے آپریشن ردالفساد ملک بھر میں کامیابی سے جاری ہے اسی سلسلہ میں سیکیورٹی فورسز نے خفیہ اطلاعات کی بنیاد پر کامیاب کارروائی کرتے ہوئے پارا چنار میں دہشتگردی کے تین بڑے واقعات میں ملوث گروہ گرفتار کرلیا ہے،آئی ایس پی آر کی جانب سے جاری بیان کے مطابق سیکیورٹی فورسز اور انٹیلی جنس اداروں نے کرم ایجنسی میں خفیہ اطلاعات کی بنیاد پر دہشتگردوں کے خفیہ ٹھکانوں کے خلاف کامیاب کارروائی کی جس کے نتیجے میں 3 دہشتگردوں کو گرفتار کرلیا ہے،واضح رہے کہ دہشتگردوں نے پارا چنار میں ہونے والے بم دھماکوں اور بارودی سرنگیں بچھانے سمیت دہشتگردی کی تین بڑی کارروائیوں میں ملوث ہونے کا اعتراف کرلیا ہے،آئی ایس پی آر کے مطابق دہشتگردوں کی نشاندہی پر سیکیورٹی فورسز نے زیر زمین چھپائے گئے بموں، بارودی سرنگوں سمیت بھاری مقدار میں اسلحہ اور گولہ بارود برآمد کرلیا گیا ہے،گرفتار ہونے والے دہشتگرد کرم ایجنسی میں اسلحے اور بارود کی غیرقانونی خرید و فروخت اور اسمگلنگ میں بھی ملوث ہیں۔
تسنیم





آپکی رائے



میرا تبصرہ ظاہر نہ کریں
تصویر امنیتی :
Monday - 2018 April 23