Monday - 2018 April 23
Languages
دوستوں کو بھیجیں
News ID : 193063
Published : 11/4/2018 4:29

سعودی عرب کے صوبہ قطیف میں امام بارگاہ پر آل سعود کا حملہ

مشرقی علاقوں کے لوگوں پر سعودی حکومت کی جارحیت کے نتیجے میں اب تک درجنوں افراد شہید و زخمی ہو چکے ہیں جبکہ سیکڑوں دیگر کو گرفتار کیا جاچکا ہے۔
ولایت پورٹل:مشرقی سعودی عرب کے صوبے قطیف کے شہر کواکب پر سعودی فوجیوں نے حملہ کر کے کم از کم تین افراد کو گرفتار کر لیا،رپورٹ کے مطابق  آل سعود حکومت کے فوجیوں نے مشرقی علاقے میں آباد شیعہ مسلمانوں کے خلاف جارحیت کا سلسلہ جاری رکھتے ہوئے کواکب شہر میں ایک امام بارگاہ پر حملہ کر دیا اور تین بے گناہ افراد کو گرفتار کر لیا۔شیعہ مسلمانوں کی اکثریتی آبادی ہونے کی بنا پر شہر کواکب پر سعودی فوجیوں کے مظالم کا سلسلہ ہمیشہ جاری رہتا ہے اور یہ ایسی حالت میں ہے کہ اسی علاقے میں تیل کے بڑے ذخائر موجود ہیں جن کی بنا پر سعودی حکومت کی نوّے فیصد آمدنی بھی اسی علاقہ سےہوتی ہے،مشرقی علاقوں کے لوگوں پر سعودی حکومت کی جارحیت کے نتیجے میں اب تک درجنوں افراد شہید و زخمی ہو چکے ہیں جبکہ سیکڑوں دیگر کو گرفتار کیا جاچکا ہے۔
سحر





آپکی رائے



میرا تبصرہ ظاہر نہ کریں
تصویر امنیتی :
Monday - 2018 April 23