Saturday - 2018 july 21
Languages
دوستوں کو بھیجیں
News ID : 193066
Published : 11/4/2018 4:50

دنیا میں امن اور خوشحالی کے لیے مشترکہ معاشرہ کی ضرورت ہے:چینی صدر

چین کے صدر نے دنیا کے لوگوں سے کہا ہے کہ وہ ایک مشترکہ بہتر مستقبل کی تعمیر کے لئے متحدہ معاشرہ بنانے کی کوشش کریں تاکہ ایشیا اور پوری دنیا میں امن و خوشحالی کا بول بالا ہو سکے۔
ولایت پورٹل:چین کے صدر شی جین پینگ نے چین کے جنوبی شہر بوآؤ میں ایشین فورم کے سالانہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ گذشتہ چالیس برسوں میں چین کی ترقی اور کامیابی نے دنیا والوں پر ثابت کر دیا کہ ماڈرن ہونے کے لئے صرف ایک ہی راستہ نہیں ہے بلکہ صحیح راستے پر چلنے اور انتھک محنت کرنے سے ہر ملک اپنی مرضی کی کامیابی حاصل کر سکتا ہے،چین کے شہر بوآؤ میں ایشین فورم کا سالانہ اجلاس منگل کو شروع ہوا جس میں پوری دنیا سے دو ہزار سیاسی، اقتصادی اور ثقافتی شخصیات اور میڈیا سے تعلق رکھنے والے اہم افراد شریک ہیں،اس چار روزہ اجلاس میں ایران کی نمائندگی سر‏کاری خبر رساں ایجنسی ارنا کے مینیجنگ ڈائریکٹر سید ضیا ہاشمی کر رہے ہیں،بوآؤ ایشین فورم جو اہم ترین ایشین اقتصادی فورم ہے، دو ہزار ایک میں قائم کیا گیا اور اسلامی جمہوریہ ایران بھی اس فورم کے بانی ملکوں میں شمار ہوتا ہے۔
سحر





آپکی رائے



میرا تبصرہ ظاہر نہ کریں
تصویر امنیتی :
Saturday - 2018 july 21